مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
افواج پاکستان سے یکجہتی کیلئے لارڈ نذیر احمد کی قیادت میں بریڈفورڈ و مانچسٹر قونصلیٹس کےباہرمظاہرہ
مانچسٹر... برطانیہ میں کمیونٹی کی سرکردہ شخصیت لارڈ نذیر احمد کی قیادت میں پاکستان قونصلیٹ بریڈفورڈ اور مانچسٹر کے باہر برٹش کشمیری و پاکستانی کمیونٹی نے افواج پاکستان کے ساتھ پھرپور یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے جنگ و جیو گروپ سے مطالبہ کیا وہ فی الفور افواج پاکستان سے معافی مانگے ورنہ برطانیہ سمیت دنیا بھر سے اسکی نشریات کا بائکاٹ کیا جاتا رہے گا۔ پہلا مظاہرہ بریڈفورڈ میں ہوا جس میں مقامی کمیونٹی کے علاوہ تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنان نے بھی شرکت کی اور افواج پاکستان کے حق میں اور جیو کی مخالفت میں شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لارڈ نذیر احمد کا کہنا تھا کہ پاک افواج ایک ایسا ادارہ ہے جس سے ملک کے اٹھارہ کروڑ عوام ہی محبت کرتے ہیں جبکہ میڈیا کے ادارے کو اپنی اوقات کی اب سمجھ آئی ہے، انہوں نے کہا محب وطن عوام کا پیغام بہت سیدھا اور سادہ ہے کہ افواج پاکستان کا دشمن ہمارا دشمن ہے۔ لارڈ نذیر احمد نے کہا ملکی سرحدوں اور عوام کی حفاظت کی اصل ذمہ دار افواج پاکستان ہے جنہوں نےہمارے لئے دہشت گردی کا طوفان روکنے کیلئے اپنے پانچ ہزار جوان قربان کر دیئے۔ انہوں نے کہا پاکستان میں صحافیوں کی بھی بڑی قربانیوں ہیں لیکن جو صحافتی ادارہ ہمارے ملک کے سپریم ادارے سے ٹکرائے گا ہم اس سے ٹکرایئں گے۔ لارڈ نذیر احمد نے بھی صاف الفاظ میں کہا کہ جیو ہمسایہ ملک کے ایجنڈے پر ہے اور انہیں خوش کرنے کیلئے پاکستانی اداروں کا مزاق اڑانے سے بھی گریز نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا پہلے شائد عوام انکی کوتاہیوں کو نظر انداز کردیا کرتے تھے لیکن انہوں نے اپنی حرکات سے اپنی شامت کو آواز دی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ حضرت علی اور حضرت فاطمہ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور انہوں نے اس حقیقت کو بھی کمائی کا ذریعہ بنا لیا، انہوں نے کہا معاگی کے بعد بھی جیو کو اسکے کیئے کی سزا ملنی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا ہم برطانیہ میں بسنے والی سب پاکستان کشمیری یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ جیو کو ابتدائی طور پر تین ماہ کیلئے بند کر دیا جائے اسکے بعد وہ دوبارہ لائسنس کیلئے پیمرا سے رابطہ کرے۔ لارڈ میئر بریڈفورڈ کونسلر خادم حسین، پیپلز پارٹی نارتھ ویسٹ کے صدر چوہدری مالک، آل پاکستان مسلم لیگ یوکے کے جنرل سیکریٹری سعید بھٹی، تحریک انصاف یارکشائر کے رہنما آصف خان، چوہدری چلپزیر، چوہدری جاوید بھڑک، فوروق احمد، سالیسٹر رفیق طاہر اور راجہ اللہ دتہ سمیت متعدد کمیونٹی رہنمائوں نے ملک بھر سے ان مظاہروں میں شرکت کی۔ (بیورو رپورٹ: فیاض بشیر)