مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ہماری گروپ بندی سے کسی وارڈ میں اگر کوئی نسل پرست جیت گیا تو باعث شرم بات ہو گی: شاہ نواز شانی
اولڈھم ... اولڈھم کی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی لوکل انتخابات میں لیبر پارٹی کے امید واروں کے حق میں اپنا ووٹ کاسٹ کریں تاکہ مقامی سطح پر کمیونٹی کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کیا جا سکے،بلا شبہ لیبر پارٹی ہی ہمارے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ان خیالات کا اظہار اولڈھم کے بزنس مین اور سیاسی رہنما چوہدری شاہ نواز شانی نے کشمیر لنک لندن سےخصوصی بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اولڈھم میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی بے شمار مسائل سے دو چار ہے اور اسکا حل صرف یہ ہے کہ ہم گروپوں میں تقسیم ہونے کی بجائے مل جل کر مشترک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوں،زمینی حقائق اس بات کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ لیبر پارٹی اولڈھم کونسل کی اکثریتی نشستیں جیت کر سامنے آئے گی،انہوں نے کہا کہ اولڈھم کونسل میں موجود تمام پاکستانی اور کشمیری کونسلرز کا تعلق لیبر پارٹی سے ہے اور ہمیں مزید کونسلرز کو کامیاب کرا کر بھیجنا ہے انہوں نے واٹر ہیڈ وارڈ سے ریاض احمد،الیگزینڈرا وارڈ سے ڈاکٹر شاہد مشتاق،میڈ لاک سے خاتون امید وار یاسمین طور،سینٹ میری سے عقیل سلامت اور ورنتھ وارڈ سے شعیب اختر کو کامیاب بنانے کی اپیل کی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ یہ پانچو ں لیبر امید وار کامیاب ہونگے،انہوں نے کہا کہ ہماری گروپ بندی سے کسی وارڈ میں اگر کوئی نسل پرست امید وار جیت گیا تو ہمارے لئے باعث شرم بات ہو گی اور اس کا منفی اثر پورے اولڈھم پر پڑیگا،انہوں نے کمیونٹی رہنمائوں سے اپیل کی کہ وہ بائیس مئی ہر صورت گھر سے نکل کر نہ صرف اپنا ووٹ کاسٹ کریں بلکہ اپنے عزیز و اقارب اور اہل محلہ کو بھی ووٹ ڈالنے کی ترغیب دیں،انہوں نے کہا کہ لیبر پارٹی کے اندر ہماری بات تب ہی اثر کریگی جب ہم خود منظم ہو کر کام کریں گے۔