مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ٹوری پارٹی برطانوی معیشت کو مستحکم کرنے کی خواہاں ہے، سینیئر منسٹر بیرونس وارثی کا غوثیہ مسجد میں خطاب
ڈڈلی ... برطانیہ کی پہلی مسلمان خاتون وزیر برائے کمیونیٹیز بیرونس سعیدہ وارثی نے کہا ہے کہ انہیں برطانیہ میں آباد اقلیتوں کو آگے بڑھتا اور ترقی کرتا دیکھ کر دلی خوشی ہوتی ہے کیونکہ برطانیہ ایک ایسا ملٹی کلچرل اور ملٹی فیتھ ملک ہے جہاں ترقی کے موقع سب کیلئے یکساں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لئی اور سٹوربرج نارتھ میں واقع جامع مسجد غوثیہ کے دورے میں مسلم کمیونٹی سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹوری پارٹی برطانیہ میں بسنے والے تمام لوگوں کے حقوق کی محافظ ہے انہوں نے یوکے آئی پی کی طرف سے پروپیگنڈے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انکے پاس عوامی مسائل کے حل کا کوئی ایجنڈا نہیں اور یہ پارٹی صرف مخصوص طبقے کے خیالات کی ترجمانی کر کے اپنا ووٹ بنک بڑھا رہی ہے کیونکہ یورپ کے ایشو پو ٹوری پارٹی پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ اگر ہم دوبارہ اس حکومت میں ہوئے تو 2017 میں اس مسئلے پر ریفرنڈم کرادیں گے ۔ بیرونس وارثی نے کہا کہ انہیں چھ سات سال بعد اس علاقے میں آنا اچھا لگ رہا ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے جیسے اپنے گھر میں ہوں۔ انہوں نے کمیونیٹیز سے پر زور اپیل کی کہ ٢٢ مئی کو اپنا حق رائے دہی ضرور استعمال کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹوری پارٹی معیشت کو مضبوط کر کے برطانیہ کو مستحکم کرنے کی خواہاں ہے۔ ہمیں برطانیہ میں خواتین اور نوجوان نسل کو آگے لاکر ان کی حوصلہ افزائی کرناہوگی اور حالیہ الیکشن میں نوجوان و ووٹ دیکر برطانیہ میں مثال قائم کریں- اس موقع پر کمیونٹی کے مختلف افراد نے انکے ہمراہ تصاویر بنایئں اور اس علاقے کا دورہ کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔