مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
انتخابات میں کنزرویٹو کو ووٹ دیکرآپ نے سلطنت برطانیہ کو ٹوٹنے سے بچانا ہے: سجاد کریم ایم ای پی
مانچسٹر ... مانچسٹر میں 22 مئی کو ایک نہیں بلکہ دو انتخاب لڑ رہاہوں جن میں سے ایک یورپی پارلیمنٹ کا تیسری دفعہ رکن منتخب ہونے کے لئے ہو گا اور دوسرا سکاٹ لینڈ کو برطانیہ سے الگ کرنے کے پروپیگنڈہ کو زائل کرنے کے لئے ۔جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ سکاٹ لینڈ کی برطانیہ سے علیحدگی انگلینڈ کے مفاد میں ہے وہ غلط ہیں کیونکہ سکاٹ لینڈ کا برطانیہ سے اتحاد ختم ہونے سے بہت مسائل جنم لیں گے ۔ زور دیا ہے کہ ساری قوم برطانیہ کے اتحاد کو توڑنے اور علیحدگی کو تحریک دینے والوں کو ناکام بنانے کے لئے متحد ہو جائے اور یورپی پارلیمنٹ کے الیکشن میں علیحدگی پسندوں کو منہ توڑ پیغام دے دیں کہ ہم برطانیہ کو متحد رکھیں گے ۔ برطانیہ اس وقت یورپی یونین ، نیٹو، ڈبلیو ٹی او اور اقوام متحدہ سمیت بہت سے اداروں میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار یورپی پارلیمنٹ کی سٹینڈرڈ اینڈ ایتھکس کمیٹی کے چئیرمین ڈاکٹر سجاد کریم نیایک انتخابی جلسے سے خطاب میں کیا جسکا اہتمام فرینڈز آف منڈی بہاؤالدین برطانیہ نے کیاجس میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے چئیرمین اور پاکستان کے سابق وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم نے بھی شرکت کی ۔ ڈاکٹر سجاد کریم نے مزید کہا کہ سکاٹ لینڈ کی علیحدگی کی صورت میں برطانیہ دنیا بھرمیں اپنی اہمیت کھو دے گا اور اس کی کلیدی حیثیت ختم ہو جائے گی نیز اس سے برطانیہ کی معیشت پر بھی برے اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سکاٹ لینڈ کی پاکستانی و ایشیائی کمیونٹی کو یہ واضح پیغام دیں کہ انہیں ہرحال میں آئندہ ستمبر میں سکاٹ لینڈ کے مستقبل کے حوالے سے ہونے والے ریفرنڈم میں اپنے ووٹ کی طاقت سے علیحدگی کو روکنا اور برطانیہ کو ہر حال میں اکٹھے رکھناہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکاٹ لینڈ کی علیحدگی کی صورت میں دوہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کا مستقبل بھی ایک سوال ہے جس کا ابھی تک کوئی واضح حل نظر نہیں آیا ۔ دوسری طرف برطانیہ اکیلے خود کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں مشکلات کا شکار ہو جائے گا۔ دنیا میں بہت سی ایسی طاقتیں ہیں جو برطانیہ کو کمزور کرنے کے درپے ہیں تاکہ برطانیہ اس وقت جس مقام پر کھڑا ہے وہ اس سے چھین لیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکاٹ لینڈ کے علیحدگی کو روکنا نہ صرف برطانیہ بلکہ پاکستان کے بھی وسیع تر مفاد میں ہے برطانیہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں حاصل مستقل نشست اور ویٹو پاور کھو دے جو کسی دوسرے ملک کو مل سکتی ہے جس سے پاکستان کے لئے مشکلات پیدا ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی انتخابی مہم سے بہت مطمئن ہیں ۔ میری کمیونٹی نے مجھے ماضی میں دو دفعہ یورپی پارلیمنٹ کا رکن منتخب کروا کر جو عزت بخشی ہے یقیناًمیری وہی کمیونٹی مجھے تیسری دفعہ بھی منتخب کروا کر اپنی خدمت کا موقع دے گی ۔ 22 مئی کوہونے والے یورپی انتخاب میں نسل پرست جماعت بی این پی کے ساتھ ساتھ سکاٹ لینڈ کو برطانیہ سے الگ کرنے والوں کو بھی شکست دیں ۔ انہوں نے فرینڈز آف منڈی بہاؤالدین کے ارکان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جنگ عظیم میں اللہ داد خان نامی جس فوجی نے شکست کھائی ہوئی برطانوی فوج کی شکست کو اکیلے ہی فتح میں بدل دیا تھا اس کا تعلق بھی منڈی بہاؤالدین سے تھا اور میرا تعلق بھی منڈی بہاؤ الدین کی مٹی سے ہے جووفا کرنا اور نبھانا جانتے ہیں ۔ پاکستان کے سابق وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے چئیرمین مخدوم امین فہیم نے کہا کہ گو وہ ذاتی دورے پر برطانیہ آئے ہیں لیکن انہیں سجاد کریم کے انتخابی جلسے میں آ کر اور یہاں تقریر کر کے بہت خوشی ہوئی ہے ۔ انہوں نے سجاد کریم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ چوہدری نواز گوندل نے ابتدائیہ کلمات کہے سجاد کریم کی دس سالہ کار کردگی پر روشنی ڈالی اور بطور تنظیم فرینڈز آف منڈی بہاؤالدین کے پروگرام کا تعارف کروایا اور سجاد کریم کی حمائت کا اعادہ کیا اور کہا کہ برطانیہ میں کنزرویٹو پارٹی کے دور میں پاکستان میں برطانوی سرمایہ کاری کا آغاز ہوا ہے اور کنزرویٹو پارٹی نے پاکستان کی امداد میں بھی ریکارڈ اضافہ کیا ہے سجادکریم کے دست راست محبوب الٰہی بٹ نے کہا کہ دس سال پہلے اسی ہال اور اسی سٹیج سے ہم سب ساتھیوں نے سجاد کریم کے پہلے انتخاب کی مہم چلائی تھی اور ؂آج ہم پھر اسی سٹیج پر کھڑے ہو کر فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے عوام سے جو وعدے کئے تھے سجاد کریم نے اس سے کہیں بڑھ کر قوم کی خدمت کی ہے ۔ میں غیر جانبداری سے تاریخ کے ریکارڈ سے یہ واضح کرتا ہوں کہ پاکستان کے ساتھ جی ایس پی پلس سجاد کریم اور اس کی کنزرویٹو پارٹی کی کوششوں کی وجہ سے ہوا ورنہ لیبر پارٹی نے تو اس معاہدے کی شروع سے مخالفت کی تھی ۔ ۔ ہمیں جواب چاہئیے کہ پیٹر مینڈلسن کون تھا جس نے 2005 ء میں پاکستان کے ساتھ جی ایس پی پلس کی مخالفت کی تھی جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش سمیت کئی دیگرممالک کو یہ سہولت حاصل تھی ۔ کیا وہ لیبر پارٹی کا ٹریڈ کمشنر نہ تھا؟ ہمیں بتایا جائے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان پاکستان پر ڈرون حملوں کا معاہدہ کس نے کروایا تھا ۔ اس وقت ڈیوڈ کیمرون تو برطانیہ کا وزیر اعظم نہ تھے بلکہ لیبر پارٹی کے ٹونی بلئیر وزیر اعظم تھے جنہوں نے پاکستان کے خلاف امریکی صدر بش کا مکمل ساتھ دیا تھا۔ انہوں نے زور دیا کہ 22 مئی کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالنے کے لئے کمیونٹی کو بیدارکیا جائے کیونکہ یہی ایک طریقہ ہے سجاد کریم کوکامیاب بنانے اور نسل پرستوں کو ناکام بنانے کا ۔۔ تنظیم کے چئیرمین چوہدری لیاقت علی باجوہ نے حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے زور دیا کہ کنزرویٹو پارٹی نے مسلمانوں کو عزت دی ہے اور ہمیں تیسری دفعہ بھی سجاد کریم کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے چئیرمین راجہ آفتاب شریف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر سجاد کریم نے جس طرح کشمیری قوم کا ساتھ دیا ہے اس کے بعد سے پاکستانی وکشمیری ان کے مداح ہو گئے ہیں اور ہم انہیں تیسری دفعہ ہی نہیں بلکہ کئی دفعہ منتخب کروائیں گے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی نارتھ ویسٹ انگلینڈ کے صدر حاجی گلزار خان ، سابق وزیر اعظم آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے نمائندے چوہدری سردار محمد ، پاکستان مسلم لیگ (ن) نارتھ ویسٹ کے صدر راجہ سجاد حسین ، ثاقب نعیم مارتھ ، ارشد اشرف ، حاجی فضل کریم ، نعیم گجر، چوہدری جعفر اقبال ، چوہدری جہانگیر طاہر، ڈاکٹر عبدالحفیظ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔ پروگرام میں نظامت کے فرائض چوہدری طلعت گوندل نے سرانجام دئے جبکہ تلاوت قاری نذر حسین اور نعت راشد اعجاز نے پیش کی ۔ اس موقع پرفرینڈز آف منڈی بہاؤالدین کی تنظیم کے عہدیداروں چوہدری لیاقت باجوہ ، چوہدری نواز گوندل ، ثاقب نعیم مارتھ ، افضل مارتھ ، افتخار گوندل ، ذوالفقار باجوہ ، مظہر اقبال ،اشرف جہانگیر تارڑ ، وسیم گوندل ، سیف جٹ ، معظم لالیکا، یاسر ریاض گوندل ، لالہ محمد افضل ، ریاض گوندل اور دیگر نے سجاد کریم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ (رپورٹ و تصاویر:فیاض بشیر بیورو چیف گریٹر مانچسٹر)