مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
یورپین الیکشن میں لیبر پارٹی کےکونسلر اصغر خان کو کامیاب کر ایں:پرویز چوہدری، ساجد علی
بریڈفورڈ ... لیبر پارٹی ہی برطانیہ کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ جاندار موقف اپنایا، ہاؤس آف لارڈز میں آواز بلند کی یورپین پارلیمنٹ میں بھی مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم وستم کو بے نقاب کیا، برطانیہ میں آج ہم گوناگوں مسائل سے دوچار ہیں اس لئے یارکشائر اور ہمبر سائیڈ میں بسنے والے عوام22مئی کو یورپین الیکشن میں لیبر پارٹی کے امیدوار برائے یورپین پارلیمنٹ کونسلر اصغر خان کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرائیں۔ ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی نارتھ آف انگلینڈ کے سیکرٹری ڈاکٹر پرویز چوہدری اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ایڈوازر ساجد علی قریشی نے انتخابی مہم کے دوران کشمیری ووٹرز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا۔ انہوں نے تمام کمیونٹی سے اپیل کی کہ کونسلر اصغر خان کو ممبر آف یورپی پارلیمنٹ منتخب کرین۔انہوں نے کہا کہ لیبر پارٹی برسراقتدار آکر اضافی بیڈ ٹیکس اور امیگریشن امور کا درست طریقے اپنائی گی لیبر پارٹی امیر وغریب کے درمیان ٹوری حکومت کی طرف سے پیدا کئے گئے فرق کا خاتمہ کرے گی۔ دریں اثنا امیدوار یورپی پارلیمنٹ اصغر خان نے اپنے حلقہ انتخاب کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور اس امر کو یقینی بنایا کہ کمیونٹی کے تمام لوگ ٢٢ مئی کو ووٹ ڈالنے کیلئے گھر سے نکلیں گے۔ اصغر خان اپنی پارٹی کی جاری کردہ لسٹ میں چوتھے نمبر پر ہیں انہیں یقین ہے کہ لیبر پارٹی کا مورال بلیند ہونے سے لیبر کے حق میں اس دفعہ زیادہ ووٹ پڑنے کا امکان ہے جس سے انکی جیٹ ممکن ہو گی۔