مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
بریڈفورڈ کونسل سے رخصت ہوتے لارڈ میئر کونسلر خادم حسین کیلئے شاندارپریڈ شو کا اہتمام
بریڈفورڈ ... ہر سال کی طرح کونسل سے رخصت ہوتے ہوئے لارڈ میئر کیلئے پریڈ شو کا اہتمام ہوا جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ لارڈ میئر کونسلر خادم حسین نے مقامی سکولوں کے بچوں اور مقامی جاز گروپ کی طرف سے سجائی گئی پریڈ کو سراہا۔ ٢٠١٣-١٤ کی لارڈ میئر پریڈ کا خصوصی پیغام اس شہر کو بریڈفورڈ کو سراہنا تھا جسے یونیسکو کی فلم سٹی قرار دیا گیا ہے۔ اپنے میئر شپ کا ایک سالہ دورانیہ میں ٩٠٠ تقاریب میں شرکت کرنے والے میئڑ کونسلر خادم حسین نے اس تقریب کو ایک عمدہ اور بہترین ایونٹ قرار دیتے ہوئے سکولوں کی انتظامیہ بچوں اور انکے والدین کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس شہر میں متعدد کمیونٹیز آباد ہیں جنکا اپا اپنا ایک کلچر اور انداز ہے اور یہی انداز اس شہر کا حسن ہے جو اسے دوسروں سے ممتاز کرتا ہے۔ دریں اثنا لارڈ میئر خادم حسین کو ایک کامیاب سال گزارنے پر مبارکباد دینے اور ان سے الوداعی ملاقات کرنے کیلئے بھی متعدد کمیونٹی شخصیات انکے پارلر میں آیئں۔ انہوں نے نے چوہدری خادم حسین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے لئے عزت کا مقام ہے کہ برطانیہ میں ایک اعلیٰ منصب پر فائز ہو کر کمیونٹی کے لئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ کونسلر خادم حسین نے انکا شکریہ ادا کیا۔