مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برٹش کشمیری خلیل احمد نے میئر اور محمد حنیف نے ڈپٹی میئر ہائی ویکمب کا حلف اٹھا لیاکمیونٹی کیطرف سے مبارکباد
سلائو ... برٹش پاکستانی ٹوری رہنما سابق چیئرمین ہائی ویکمب کونسل کونسلر محبوب حسین بھٹی، سابق میئر شفیق چوہدری اور لب ڈیم کی طرف سے میئر کے منصب پر فائز رہنے والے کونسلر چوہدری اللہ دتہ کی ہائی ویکمب کونسل سے امسال کونسلر خلیل احمد نے میئر کا حلف اٹھالیا ہے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وہ ہائی ویکمب کے عوام کی بھلائی کے لئے دلجوئی سے کام کریں گے انہوں نے اپنی ٹرم کے دوران شوگر اور دل کی بیماری کے خاتمے کے لئے چیئرمین کو سپورٹ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ کونسلر محمد حنیف نے اس موقع پر ڈپٹی میئر کا حلف اٹھایا اور کہا کہ کہ پاکستانی کمیونٹی کے لئے یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ ہائی ویکمب سے ایک اور پاکستانی کو میئر منتخب ہونے کا اعزاز ملا ہے۔ انہوں نے خلیل احمد کی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ بعدازاں میئر خلیل احمد کو ہائی ویکمب کے ٹاؤن ہال میں استقبالیہ دیا گیا جس میں کونسلرز اور کمیونٹی لیڈروں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ استقبالیہ میں ہائی ویکمب کے ایم پی سیٹوبیکر، سابق میئر محبوب بھٹی، سابق میئرکونسلر چوہدری اللہ دتہ، سابق میئر شفیق احمد، کونسلر محمد حنیف، کونسلر رفیق، ہائی ویکمب پولیس کے چیف انسپکٹر کے علاوہ میئر اور ڈپٹی میئر کے فیملی ممبرزسمیت متعدد افراد نے شرکت کی جس کے بعد میئر اور ڈپٹی میئر کا روایئتی طور پر وزن کیا گیا، واضع رہے کہ جب وہ سال بعد یہ عہدہ چھوڑیں گے تو ایک بار پھر انکا وزن کیا جائے گا ۔جس سے یہ عمومی تاثر لیا جاتا ہے کہ دونوں اہم عہدیداران نے سال بھر عوام کیلئے بھاگ دوڑ کی یا دعوتیں کھا کر اپنا وزن بڑھاتے رہے۔