مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بھارتی مظالم کیخلاف آج یوم احتجاج،پاکستان کیخلاف سازشیں ناکام بنائیں گے،چوہدری عبدالمجید
مظفر آباد... وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہاہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کشمیر پرجراتمندانہ موقف اپنایا، آج سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر کشمیریوں کے حق میں اور بھارتی مظالم کیخلاف دنیا بھر میں یوم احتجاج منانے کے ساتھ مظاہر ے کئے جائیں گے ، موجودہ حالات میں میڈیا پربھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں صحافی تحریک آزادکشمیر سمیت قومی ایشوز پر موثر کردار ادا کریں میڈیا کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سنٹرل پریس کلب مظفرآباد کے نومنتخب صدر سہیل مغل کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب کی صدارت وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر نے کی جبکہ سیکرٹری اطلاعات شہلا وقار کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں ، تاجروں وکلاء اور صحافیوں نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان آج تاریخ کے نازک موڑ سے گزر رہا ہے ۔ کچھ عناصر سازش کررہے ہیں ہم ان سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ، انہوں نے کہاکہ سردار عبدالقیوم خان ہمارے سب کے لیڈر ہیں تمام لوگ ان کی صحت یابی کیلئے دعا کریں مظفرآباد سب کادارالحکومت ہے اسکی تعمیر نو کیلئے بھرپور اقدامات کریں گے انہوں نے پریس کلب کیلئے پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا ، بعدازاں وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے لطیف اکبر کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر راجہ فاروق حیدر خان کے گھر جا کر ان کی عیادت کی وزیر اعظم کچھ دیر راجہ فاروق حیدر خان کے پاس رہے اوران کی صحت یابی کیلئے دعا کی ۔