مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عوام صبر سے کام لیں،توانائی بحران پر قابو پانے میں وقت لگے گا،چوہدری عبدالمجید
مظفرآباد...وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہاہے کہ بجلی بحران پر قابو پانے میں وقت لگے گا،عوام صبر سے کام لیں ،مسائل حل کرنے میں واپڈا اور وزارت پانی وبجلی کے حکام بھرپور تعاون کررہے ہیں ،کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے ۔وہ ہفتہ کے روز بیلہ نورشاہ میں نئے گر ڈسٹیشن کے معائنہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔اس موقع پر وزیر خزانہ ومنصوبہ بندی چوہدری لطیف اکبر ،وزیراعظم کے مشیر مبشر اعجازبھی موجود تھے ۔سیکرٹری برقیات منیر قریشی نے وزیراعظم کو بتایا کہ نئے گرڈ سٹیشن کی عمارت تیار ہے جبکہ ٹرانسفارمر زسمیت دیگر مشینری پہنچ چکی ہے ۔یہ جون کے پہلے ہفتے میں آپریشنل ہوجائے گا۔اس گرڈسے مظفرآباد شہر کو بجلی سپلائی ہوگی۔اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ یہ کام 3جون تک مکمل کیا جائے کام کی رفتار تیز کریں تاکہ عوام کو ریلیف ملے ۔وزیراعظم نے کہا کہ مظفرآباد شہر میں سٹر یٹ لا ئٹس کو سولر انرجی پر لانے کے لئے منصوبہ تیار کریں پہلے مظفرآباد شہر میں یہ تجربہ کریں اوراس کے بعد سارے آزادکشمیر کے شہروں میں سٹریٹ لا ئٹس کو سولر انرجی پر لائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ کام مرحلہ وار کریں ۔ملکی سطح پر بجلی کا بحران ختم ہونے میں وقت لگے گا تاہم ہماری پوری کوشش ہے کہ واپڈا سے آزادکشمیر کے لئے بجلی کا کوٹہ مختص کرایا جائے ،نئے ٹرانسفارمر ز اور نئی سولرسٹریٹ لا ئٹس کے علاوہ گرڈ سٹیشنز اپ گریڈ کئے جائیں تاکہ کم سے کم لوڈ شیڈنگ ہو۔وزیراعظم نے سیکرٹری برقیات کو ہدایت کی کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں ۔تاجر وں کو کاروبار کے لئے بجلی فراہمی کا شیڈول دیں تاکہ بجلی کی بچت ہو۔انہوں نے کہا کہ 26مئی کو چیئرمین واپڈا ظفر محمودنوسیری کا دورہ کرینگے جہاں سکول ،ڈسپنسری اور ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کا سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ سڑک کا افتتاح کرینگے ، وزیراعظم نے سماہنی گرڈ سٹیشن کا کام بھی فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی۔