مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برٹش پاکستانی کونسلر ماجد خان نے سٹوک آن ٹرینٹ کے لارڈ میئر کا عہدہ سنبھال لیا
سٹوک آن ٹرینٹ ...سٹوک آن ٹرینٹ سٹی کونسل کیلئے کونسل ماجد خان نے لارڈمیئر کا حلف اٹھانے کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ سٹی کونسل ہال میں انہوں نے ایک پروقار تقریب میں اپنے عہدہ کا حلف اٹھایا اس موقع پر انہیں سٹوک سٹی کونسل کے میئر کا چین پہنایا گیا، پروقار اور رنگارنگ تقریب میں شریک سٹی کونسل کے کونسلرز سابق لارڈ میئرز کمیونٹی رہنمائوں اور ماجد خان کی فیملی وعزیزواقارب اور دوستوں نے انہیں مبارکباد دی۔شام کو لارڈمیئر ماجد خان نے لیبرپارٹی سٹوک کے رہنمائوں مقامی کونسلرز اور عمائدین شہر کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جس میں کثیرتعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لارڈمیئر ماجدخان نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کیلئے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے کہ وہ آج سٹوک آن ٹرینٹ کے فرنٹ سٹیزن کی حیثیت سے مخاطب ہیں اور یہ سب کچھ صرف اس لئے ممکن ہوا ہے کہ آپ لوگ میرے ساتھ کھڑے رہے اورلیبرپارٹی کے لیڈراور کونسلرز میرے ساتھ تھے، انہوں نے کہا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا خصوصی کرم ہے کہ مجھے اس عمت سے نوازا گیا ہے انہوں نے کہا کہ انہیں جو منصب ملا ہے وہ اس کا فائدہ اپنی کمیونٹی کو پہنچانے کیلئے محنت سے کام کرینگے اور مجھے کمیونٹی کی دعائوں کیساتھ ساتھ انکی رہنمائی کی بھی ضرورت ہوگی اور وہ کمیونٹی کیلئے ہمہ وقت دستیاب ہونگے اس سے قبل تقریب کا آغاز قاری اور شبیر نے تلاوت کلام پاک سے کیا، سٹیج سیکرٹری کے فرائص سابق لارڈمیئر سٹوک چوہدری باغ علی نے سرانجام دیئے انہوں نے نومنتخب لارڈ میئر کا تعارف پیش کیا۔اس موقع پر لیبرپارٹی سٹی کونسل کے لیڈر محمد پرویز نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماجدخان ایک منجھے ہوئے سیاسی رہنما ہیں انہیں ملنے والا اعزاز ہم سب کیلئے باعث عزت ہے اگر ہماری کمیونٹی متحدہو کرکام کرے تو ہم اپنے مسائل بہترانداز میں حل کرسکتے ہیں انتشار سے مسائل بڑھتے ہیں لیبرپارٹی سے امیدوار یورپین پارلیمنٹ انصرعلی خان نے کہا کہ سٹوک آن ٹرینٹ کواعزاز حاصل ہے کہ میاںلارڈمیئر ماجدخان ار لیڈرآف کونسل محمدپرویز دونوں پاکستانی وکشمیری نژاد ہیں ہمارے بزرگوں نے اس ملک کی ترقی میں جو رول ادا کیا اس کے ثمرات سامنے آرہے ہیں۔ان قربانیوں کی وجہ سے آج ماجدخان لارڈمیئر ہمارے سامنے ہیں انہوں نے کہا کہ لیبرپارٹی کی وجہ سے آج یورپین پارلیمنٹ کے انتخابات میں 7 میں سے 5 امیدوار ایتھنک کمیونٹی سے ہیں ممبر یورپین پارلیمنٹ وامیدوار نیناگل نے کہا کہ مل جل کر کام کرنے سے کامیابی ملتی ہے انہوں نے ماجدخان کومبارکباد دی اورلیبرامیدواروں کی کامیابی کیلئے کام کرنے اور بھرپور سپورٹ کی اپیل کی، چوہدری کرامت علی نے کہا کہ ماجدخان نے قلیل عرصہ میں بڑا مقام حاصل کیا ہے یہ سب کچھ انکی ذاتی محنت اور قابلیت سے ممکن ہوا۔چوہدری طاہررفیق سولیسٹر نے ماجدخان کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ ایسے لوگ آگے آرہے ہیں جو ہماری کمیونٹی کیلئے کام کررہے ہیں اور محنت اورلگن سے ہم سب کا نام روشن کررہے ہیں اس موقع پر کمیونٹی رہنمائوں بیرسٹر طارق محمود، عبدالشکور، زاہد بنارس، اولڈہم کے کونسلر خضرالرحمن، طاہر رفیق سولیسٹر، چوہدری مظہر ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بھمبر،راجہ فضل الرحمان، تاج مغل ایڈووکیٹ، چوہدری خادم حسین صدر پیپلزپارٹی ڈرلینڈ،چوہدری کبیر، کونسلر امجد علی،شاہد اقبال مرزا ایڈووکیٹ سمیت بڑی تعداد میں کونسلرز کمیونٹی رہنمائوںاور انگریز کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ لارڈ میئر سٹوک آن ترینٹ ماجد خان نے اپنی میئرشپ کے عرصے کیلئے اپنی بیٹیوں طاہرہ ماجد خان اور سمعیہ ماجد خان کو لیڈی میئرس کے عہدوں پر فائز کرنے کا اعلان کیا۔ماجد خان سے پہلے شیلا پٹ نے اس عہدے پر ایک سال گزارا تھا۔ ماجد خان کا کے چار بچے ہیں اور وہ نوجوانی میں ہی برطانیہ آکت بریڈفورڈ میں آباد ہوگئے تھے۔ اسوقت وہ سٹوک آن ترینٹ کےٹروریا اینڈ ہینلے وارڈ سے کونسلر ہیں۔