مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
لارڈ میئر پارلر میں پاکستان مسلم سنٹر شفیلڈ کے قیام کی سلور جوبلی کی تقریب ، اہم شخصیات کی شرکت
شفیلڈ ... پاکستان مسلم سنٹر شفیلڈ کی سلور جوبلی تقریب میئر پارلر میں ہوئی جس میں شہر کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ لارڈ میئر شفیلڈ کونسلر وکی پریسٹلی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شفیلڈ کی تمام اقلیتوں نے شہر میں دوستی اور بھائی چارہ کی فضا کو فروغ دینے میں جو کردار کیا اسے جتنا بھی سراہا جائے کم ہے ۔ یہاںمقیم پاکستانی کمیونٹی کا شہر کی تعمیر و ترقی میں ہمیشہ اہم کردار رہا ہے ۔ ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں بسنے والی اقلیتی کمیونٹی میں پاکستانی و مسلمان سب سے بڑی اقلیت ہیں جنہوں نے شہر کی بڑی بڑی فیکٹریوں اور کارخانوں سے لے کر شہر میں آنے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد اور مقامی ہسپتالوں کی مالی امداد تک ہر موقع پر ہمیشہ اپنا کردار ذمہ داری کے ساتھ نبھایا ۔ سٹی کونسل لیڈر کونسلر جولی ڈور نے کہا کہ پچیس برس قبل پاکستانی کمیونٹی کی مسلسل محنت اور جدوجہد کے نتیجہ میں معرض وجود میں آنے والا پاکستان مسلم سینٹر شہر میں پاکستانی کمیونٹی کی عظمت کا نشان ہے جو کئی نشیب و فراز سے گزرنے کے باوجود موجودہ انتظامیہ کی موثر حکمت عملی کے باعث مکمل طور پر کمیونٹی کی ملکیت بن چکا ہے ۔ انہوں نے سینٹر انتظامیہ کو سٹی کونسل کے مسلسل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے سینٹر کی مزید کامیابیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔ کونسل اپوزیشن لیڈر کونسلر شفق محمد نے سینٹر انتظامیہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا سینٹر کو اپنے مسلسل تعاون کا یقین دلایا ۔ سینٹر کے چیئر مین چوہدری محمد علی ، نگہت خان ، وحید اختر اور مختار طفیل نے اس موقع پر لارڈ میئر کو اپنے پارلر میں سینٹر کی پچیسویں سالگرہ پر مبارکباد دینے کے لئے تقریب کا اہتمام کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ تقریب کے اختتام پر لارڈ میئر وکی پریسٹلی اور سینٹر کے چیئر مین چوہدری محمد علی،لیڈر آف دی کونسل جولی ڈور اور اپوزیشن لیڈر شفق محمد نے تقریب کی مناسبت سے خصوصی طور پر تیار کیا گیا کیک بھی کاٹا اور اس امید کا اظہار کیا کہ سنٹر حسب روائت انسانی خدمات کیلئے ہمہ تن پیش پیش رہے گا۔