مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بی جے پی کی کامیابی پر کشمیریوں میں تشویش،تشدد بڑھے گا،حریت قیادت
سرینگر...حریت رہنما ؤں سید علی گیلانی ،میر واعظ عمر فاروق اور شاہی مسجد کے امام بخاری نے بھارتی پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کوئی طاقت دباؤ اور تشدد کے ذریعے کشمیریوں کوحق خود ارادیت سے نہیں روک سکتی ،بی جے پی کی حکومت سے ملک میں فرقہ واریت اورتشدد کی کارروائیاں بڑھیں گی ،حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کا کہناتھا کہ مودی کی کامیابی سے اقلیتوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں۔ امید ہے نئی حکومت مسئلہ کشمیر پر پاکستان سے مذاکرات بحال کرے گی۔ادھر دہلی کی شاہی جامع مسجد کے امام بخاری نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے جذبات میں نریندرمودی کے خلاف کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ وقت بتائے گا کہ مودی اقلیتوں کے لئے کچھ کرتے ہیں یا نہیں۔ جبکہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع کولگام سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک پولیس اہلکار نے کہاہے کہ سڈورہ قاضی گنڈ کی رہائشی 25سالہ سمیرا جان 8 مئی سے لاپتہ تھی، اس کی مسخ شدہ لاش ضلع کے علاقے میر بازار کے قریب ایک میدان سے ملی ہے ۔ ابتدائی تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ یہ قتل کاکیس ہے ۔ ادھر سونامرگ اور کولگام میں خاتون کے قتل اور نوجوانوں کی گرفتاریوں کے خلاف ہڑتال کی گئی ، بھارت کے خلاف لوگوں نے مظاہرے کئے ، اس دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ کیساتھ آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہو گئے ، لوگوں نے سونا مرگ اورکولگا م میں دھرنا دے کرسڑکوں کو گھنٹوں بند کئے رکھا ،کشیدگی اور توڑ پھوڑ کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو گیا اطلاعات کے مطابق متعدد نوجوانوں کو گرفتارکرلیا گیا ہے ۔