مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مجھے فخر ہے کہ میں نے بیروزگار نوجوانوں کیلئے نئی سکیمیں اور منصوبے شروع کیے، کونسلر عمران حسین
بریڈ فورڈ ... لیبر پارٹی کے نوجوان رہنما اورڈپٹی کونسل لیڈر بریڈفورڈ کونسلر عمران حسین نے الیکشن کمپین کے آخری ہفتے اپنے مصروفیات کو تیز کرتے ہوئے متعدد ہائوس اور کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کونسلر منتخب ہو کر وہ صرف اپنی وارڈ نہیں بلکہ کونسل کی نمایئندگی سے وہ پورے شہر کی بہتری کیلئے کام کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا لیبر پارٹی خالی خولی وعدوں پر یقین نہیں رکھتی، بلکہ عوام کی ضروریات کے مطابق سہولتیں فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بریڈ فورڈ کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں عوام کی فلاح کے لیے شروع کی گئیں تمام سکیمیں اور منصوبے لیبر پارٹی کے دور حکومت میں ہی شروع کیے گئے اور آج بھی بریڈ فورڈ کونسل یہاں بسنے والوں کی ضرورتیں سامنے رکھ کر نئے منصوبے بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لیبر پارٹی کے ایک کارکن کی حیثیت سے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں نے پوسٹ مارٹم کی بجائے چیر پھاڑ کے بغیر تھری ڈی سکینر کے ذریعہ مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کی تحریک شروع کی اور آج بریڈ فورڈ برطانیہ میں قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے ان بارہ شہروں میں سے ایک ہے جہاں پوسٹ مارٹم کے پرانے سلسلے کی بجائے نئے طریقہ کار اپنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرلنگٹن کے علاقے کا ایک بیروزگار نوجوان بھی وہی حقوق اور سہولتیں چاہتا ہے جو ایک عام برطانوی کو حاصل ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے اپنے علاقے کے بیروزگار نوجوانوں کے لیے نئی سکیمیں اور منصوبے شروع کیے، کونسلر عمران حسین نے بریڈ فورڈ کے شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ جھوٹے وعدوں کے بہروپ میں آنے والوں سے باخبر ہیں اور ایسی کوئی غلطی نہ کر بیٹھیں کہ آئندہ آنے والی نسلوں کو ان غلطیوں کا خمیاز بھگتنا پڑے۔ اجتماع سے ان کے علاوہ ٹولر وارڈ کے لیبر کونسلر ارشد حسین، حاجی محمد یعقوب، چوہدری حق نواز اور چوہدری عبدالرشید نے بھی خطاب کیا اور سابق رکن پارلیمنٹ مارشا سنگھ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس انتخابی مہم میں ہر عمر کے مرد و خواتین نے انہیں مکمل حمائت کا یقین دلایا۔