مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیری مسئلہ کشمیر کے اصل فریق، نظر انداز کرکے مسئلہ کا کوئی بھی مستقل حل نہیں نکالا جا سکتا: کمیونٹی رہنما
ڈیوز بری ...جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ کے عہدیداروں اور خواتین رہنمائوں کی یاکشائر سے کنزرویٹو پارٹی کے یورپی امیدواروں اور برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات ، دونوں ایوانوں میں مسئلہ کشمیر پر بحث کے علاوہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروانے کیلئے تحریکی رہنما برطانوی سیاسی جماعتوں کے عام ارکان کو بھی ہمنوا بنانے کیلئے لابی کرینگے ۔ یورپی اور مقامی انتخابات کے دوران اور بعد میں بھی تحریکی رہنمائوں کا ملک بھر میں رابطہ مہم جاری رکھنے کا عزم ، ان خیالات کا اظہار جموں و کشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین ، وائس چیئرمین امجد حسین مغل اور ڈاکٹر غلام عباس ، ڈاکٹر محمد مقبول ، لئیق خالد ، عطرت علی ، مجید خان ، صائمہ اسلم ، کونسلر حلیمہ خالد نے ڈیوز بری کے کنزرویٹو ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر سائمن ریول ایم پی و یورپ سے ممبر پارلیمنٹ اور بیک بینچ بزنس کمیٹی کے ممبر ایلک شیلبروک ایم پی ، یورپی پارلیمنٹ کیلئے کنزرویٹو پارٹی کی لسٹ پر نمبر 2 امیدوار الیکس سٹوری اور مائیکل نوٹن سمیت کنزرویٹو پارٹی کے مقامی عہدیداروں سے ڈیوزبری گولف کلب میں ایک تقریب کے بعد ملاقات میں کیا ۔ تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے سائمن ریول اور ایلک شیلبروک کا شکریہ ادا کیا کہ وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت اور برٹش کشمیریوں کے احساسات کو حکومتی ایوانوں تک پہنچانے میں معاونت کر رہے ہیں ۔ دونوں ارکان پارلیمنٹ نے کشمیری وفد کو یقین دلایا کہ وہ نہ صرف اپنے حلقے کے عوام کی نمائندگی کرینگے بلکہ تحریکی رہنمائوں کے ساتھ ملکر کشمیر کے مسئلہ پر ہر سطح پر آواز بلند کرینگے ۔ دونوں ممبران پارلیمنٹ نے کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ حکومتی پارٹی کے یورپی اور مقامی امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب کروائیں تا کہ وہ ہمارا دست بازو بن کر آپکے لئے ان ایوانوں میں مزید کام کر سکیں ے سائمن ریول نے کشمیری وفد خصوصاً خواتین رہنمائوں کا شکریہ ادا کیا جو نہ صرف انکے حلقے میں آکر معاونت کر رہی ہیں بلکہ اپنے مظلوم ریاستی بھائیوں اور بہنوں کی حالت زار سیاسی رہنمائوں تک پہنچا رہی ہیں ۔ یورپی پارلیمنٹ کے متوقع ممبر پارلیمنٹ ریلیکس سٹوری نے کہا کہ ہمارے گروپ لیڈر ٹموتھی کرک ہوپ گزشتہ تمام عرصے میں واحد یورپی ممبر پارلیمنٹ ہیں جنہوں نے یورپی پارلیمنٹ میں کشمیریوں کے اجلاس منعقد کروانے اور کشمیریوں کے حقوق کیلئے مسلسل جدوجہد کی ہے اور ہم بھی منتخب ہونے کے بعد کشمیریوں کے ساتھ ملکر کام کرینگے ، اس موقع پر تحریک کے شعبہ خواتین کی رہنمائوں صبیحہ خان ، کونسلر حلیمہ خالد اور کنزرویٹو پارٹی کی سابق پارلیمانی امیدوار عطرت علی نے کشمیر پٹیشن کی دستخطی مہم اور پارلیمنٹ میں بحث پر روشنی ڈالی اور ارکان پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ یورپی پارلیمنٹ اور برطانوی پارلیمنٹ میں بحث کروا کر نہ صرف برصغیر میں پر امن مذاکرات کیلئے بھارت اور پاکستان کو مجبور کریں بلکہ سہ فریقی مذاکرات کیلئے راستہ ہموار کرانے میں کشمیریوں سے تعاون کریں کیونکہ مسئلہ کشمیر کے اصل فریق تو کشمیری ہیں جنہیں نظر انداز کرکے مسئلہ کشمیر کا کوئی بھی مستقل حل نہیں نکالا جا سکتا ۔ اس موقع پر کنزرویٹو پارٹی کے مقامی عہدیدارں اور کونسل کے امیدواروں نے بھی تحریکی رہنمائوں کو تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔