مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بریڈفورڈ کونسل نے ٹیکسی ڈرائیوروں کے حق میں متعدد فیصلوں کی منظوری دے دی
بریڈفورڈ... کونسل نے ٹیکسی ڈرائیوروں کے حق میں پیش کردہ متعدد دیرینہ مطالبات کو منظور کرلیا ہے ۔ بریڈفورڈ کونسل کے ایک اہم اجلاس میں کونسلر عمران حسین کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا اور پیش کردہ دلائل کی روشنی میں ان کی منظوری دے دی گئی۔ یہ قوانین فوری طور پر لاگو ہوں گے جن کے مطابق اب بریڈفورڈ کے منی کیب ڈرائیور متعدد سہولتوں کے حقدار ٹھہریں گے جن میں اولین ٹیکسی کی رجسٹریشن کے لئے عمر کی حد ہے جسے دگنا کردیا ہے۔ یعنی پہلے گاڑی کا ٹیکسی رجسٹریشن کے لئے صرف 5 سال پرانا ہونا لازم تھا مگر اب گاڑی کی یہ حد 5 سے بڑھا کر 10 سال کردی گئی ہے۔ ٹیکسی کے کاروبار میں شامل ہونے کے لئے ڈرائیور کی عمرکی حد 21 سال مقرر تھی جسے کم کرتے ہوئے اب 18 سال کردیاگیا ہے۔ اسی کے ساتھ ڈیپازٹ کی رقم جو کہ 75 پونڈ تھی اس کا کا مکمل خاتمہ ہوگیا ہے۔ ان سہولتوں کے سلسلے میں ٹیکسی کے بیج کا ایک مسئلہ بھی حل کیا گیا ہے جس کا پہلے میگنیٹک اسٹیکر ہونا لازمی تھا مگر یہ مالکان کاغذ کاسٹیکر بھی استعمال کرسکیں گے۔ٹیکسی مالکان کو ایک مسئلہ انشورنس کابھی درپیش تھا کونسل نے ان تجاویز کی روشنی میں یہ مسئلہ بھی حل کردیاہے اب ٹیکسی مالکان کی کمپیوٹر پرنٹ شدہ انشورنس کی دستاویز بھی قانونی طور پر پولیس اور کونسل حکام کے لئے قابل قبول ہوں گی۔ کونسلر عمران حسین جو کہ پیشہ کے اعتبار سے ایک بیرسٹر بھی ہیں اور بریڈفورڈ کونسل کے ڈپٹی لیڈر ہیں اور آج کل قائم مقام کونسل لیڈر کا کردار ادا کررہے ہیں نے اپنی تمام تر تجاویز کی منظوری پر انتہائی مسرت کا اظہار کیاہے۔ کونسل کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں منتخب عوامی نمائندوں اور سرکاری عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکسی ڈرائیورز محنت کش طبقہ ہے جو کمیونٹی کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔