مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ڈیوڈ کیمرون کی سوچ سطحی ہے، اس لئے وہ این ایچ ایس کا تحفظ کر ہی نہیں سکتے ، ایڈ ملی بینڈ
مانچسٹر ... برطانوی لیبر پارٹی کے سربراہ اور پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف ایڈ ملی بینڈ نے کہا ہے کہ برٹش عوام کو گزشتہ چند سالوں میں اچھی طرح اندازہ ہو چکا ہے کہ لیبر پارٹی ہی ان کے مفادات کا تحفظ کر سکتی ہے، آنیندہ حکومت ملنے کی صورت میں لیبر پارٹی ایسی اصلاحات لائے گی کہ عوام ٹوری دور میں اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو بھی بھول جایئں گے۔ انہوں نے اینشل ہیلتھ سروسر (این ایث ایس) کا حوالی دیتے ہوئے کہا گر ہماری حکومت آگئی تو ہم بی پی اپائنٹمنٹ کا دورانیہ 48 گھنٹے تک لے آئیں گے اور مریضوں کی دیکھ بھال کے انتظام کو بہتر کریں گے۔ بیوروکریسی کو کم کریں گے اور فری مارکیٹ کے بجائے موجودہ نظام میں تبدیلی لا کر رقوم بچائیں گے اور اسے مریضوں کے علاج معالجہ اور بیماری کے حد سے بڑھنے پہلے اس کے تحفظ کے لئے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی صحت اور بھلائی ہم سب سے آگے رکھیں گے اور ون نیشن لیبر تبدیلی لائے گی اور دورس نتائج نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر این ایچ ایس جو کہ برطانیہ کی اہم ترین انسانی یہود صحت عامہ کی سروس ہے کو بچائیں گے۔ اس موقع پر بہت بڑی تعداد میں لیبر پارٹی کے عہدیداروں ورکروں نے نارتھ ویسٹ سے شرکت کی،سٹی سنٹر مانچسٹر کی ایم پی لوسی پاول نے لیبر لیڈر کا خیرمقدم کیا، لیبر لیڈر ایڈ ملی بینڈ کے ساتھ ملکر بلند آواز میں نعرہ لگایا گیا۔ مریض منافع سے بہتر ہیں۔ برطانیہ کی عوام این ایچ ایس کو پیار کرتی ہے۔ این ایچ برطانیہ کی ضرورت ہے۔ اور ہم سب اس بچانے کی کوشش کریں گے۔ لیڈر کی تقریب میں لیبر امیدوار افضل خان، واجد خان، امیداور ایم پی پینڈل میاں اظہر علی، ہارون کٹھانہ، چوہدری عبدالکریم، کونسلر لطف الرحمن، کونسلر رب نواز، کونسلر احمد علی، کونسلر عابد چوہان، کونسلر یاسمین ڈان، کونسلرسدرہ نور ، محمد نجیب وائی، سولیسٹر طاہر انصاری کے علاوہ بڑی تعداد میں ایشین پاکستانی لیبر پارٹی رہنماؤں ورکرز نے شرکت کی۔ ایڈ ملی بینڈ نے نارتھ ویسٹ کی وعام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی سوچ سطحی ہے، اس لئے وہ این ایچ ایس کا تحفظ کر ہی نہیں سکتے، جبکہ لیبر پارٹی کے پاس این ایچ ایس کو پھلنے پھولنے اور اس کے تحفظ کا مکمل منصوبہ ہے، صحت کے حصول کے لئے بٹوے کا سائز نہیں دیکھا جاتا، برطانیہ کے عوام اور ہم امریکی طرز پر این ایچ ایس کو پرائیوٹائز کرنے کی تقلید نہیں کرنا چاہتے، انہوں نے کہا کہ این ایچ ایس کے بارے میں ٹوری پالیسی ناقص ہے اور اس کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے عوام کو یاد ہونا چاہئے کہ ڈیوڈ کیمرون نے اپنی گزشتہ انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ این ایچ ایس ٹوری حکومت کے ہاتھوں محفوظ رہے گی۔ مریضوں کو چوبیس گھنٹے سے زائد ڈاکٹر کو دیکھنے کا وقت نہیں لگے گا جبکہ ٹوری حکومت نے این ایچ ایس کا ایک ملین پونڈ بجٹ سے نکال لیا ہے اور تجربہ سے ثابت ہوگیا ہے کہ ایک ملین لوگوں کو ایمرجنسی میں چار گھنٹے سے زائد کا وقت لگتا ہے اور کئی سہولتیں جن میں واکنگ سنٹرز بند کر دیئے گئے ہیں۔