مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
گرلز کالج قائم کرکے یورپی مسلمانوں کے لئے تعلیم کاخصوصی موقع مہیا کیاگیا:پیر علائوالدین
برنلے ... برطانوی سیاسی جماعتوں اور سماجی رہنماؤں کی طرف سے محی الدین صدیقیہ ٹرسٹ کی تعلیمی اور دینی سرگرمیوں میں معاونت کی یقین دہانی، پیر علاء الدین صدیقی کی قیادت میں چلنے والے اداروں اور تنظیموں کی خدمات قابل ستائش ہیں ان کی خدمات سے آزاد کشمیر پاکستان اور یورپ کے مسلمان اور دیگر کمیونٹیز بھی استفادہ کر رہے ہیں، برطانیہ کے مختلف شہروں میں چلنے والے اداروں کو مقامی کمیونٹی کے فوائد کے لئے بھی زیر استعمال لایاجائے گا۔پیر علاؤ الدین صدیقی کی طرف سے نارتھ آف انگلینڈ کے سیاسی سماجی اور مذہبی رہنماؤں کے ایک خصوصی اجلاس میں بریفنگ ، محی الدین صدیقیہ ٹرسٹ انٹرنیشنل کے قائد اور ممتاز روحانی پیشوا شیخ العالم پیر علاؤ الدین صدیقی سے برنلے گرلز کالج میں برنلے کے ممبر پارلیمنٹ گورڈن برٹوسل یورپی پارلیمنٹ کے لئے لیبر امیدوار برائے نارتھ ویسٹ اور مانچسٹر کے سابق لارڈ میئر کونسلر افضل خان، برطانوی وزیر تجارت ونس کیمبل کے مشیر برائے اپرنٹس شپ اعجاز حسین شاہ، جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین، زیراعظم آزاد کشمیر کے مشیر سردار عبدالرحمن خان، ممتاز تعلیمی سکالر قاضی شکیل الرحمن، ملک رحمت اعوان، خواتین رہنماؤں مجید خان، شہباز صدیق، امجد حسین مغل و دیگر نے خصوصی ملاقات کی اور جلسہ میں بھی شرکت کی۔ پیرعلاؤ الدین صدیقی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں دنیا بھر میں محی الدین صدیقہ ٹرسٹ مسلمانوں کو مذہبی اور سماجی تعلیم کے حوالے سے خدمات سرانجام دے رہا ہے وہاں برطانیہ کے شہر برنلے میں بچیوں کی خصوصی تعلیم کے لئے گرلز کالج کا قیام عمل میں لاکر یورپ میں بسنے والے مسلمانوں کے لئے ایک خصوصی موقع مہیا کیاہے تاکہ وہ اپنی بچیوں کو اسلامی تعلیم کے ساتھ ساتھ مقامی تعلیم بھی دیکر معاشرے میں اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہوسکیں۔ انہوں نے اس موقع پر تمام رہنماؤں اور خواتین کو دعوت دی کہ وہ ان کے پروگرام اور کالج کو مستقبل میں یہاں کے نظام کے مطابق دیگر کمیونٹیز اور مکاتب فکر کو سہولتیں بہم پہنچانے کے لئے محی الدین ٹرسٹ کے ساتھ نہ صرف تعاون کریں بلکہ اپنی تجاویز اور مشاورتی تنظیم میں شامل ہوکر برطانیہ اور یورپ میں بسنے والے عام لوگوں کی فلاح وبہبود میں اپنا حصہ ڈالیں اور اس کالج کی عمارت کو فنی تعلیم اور سپورٹس سروسز کیلئے استعمال کرنے میں بھی تعاون کریں، انہوں نے کہا کہ بے شک یہ کالج ایک تنظیم اور مکتب فکر کی حفاظت سے خریدا گیا تھا مگر جس طرح ہم اپنے نبی کے میلادکے بین الاقوامی کانفرنس میں سب مذاہب اور مکاتب فکر کو شامل کرتے ہیں اس طرح اس کالج کو بھی مستقبل میں ایسے مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی کوششیں کریں گے جس سے اس ملک کے تمام عوام فوائد حاصل کرسکیں۔