مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
لیبر پارٹی ہی برطانوی تارکین وطن مسلمانوں کے مستقل کی بہتر ضامن ہے: کونسلر عنصر علی خان
برمنگھم .... لیبر پارٹی کے امیدوار برائے یورپین پارلیمنٹ کونسلر عنصر علی خان نے کہا ہے کہ پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے وقار میں اضافے اور تحریک آزادی کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے یورپین پارلیمنٹ کے انتخاب میں حصہ لے رہا ہوں۔ اپنے مستقبل کے لیے لیبر پارٹی کو ووٹ دیں کر کامیاب کریں۔ لیبر پارٹی ہی برطانوی تارکین وطن مسلمانوں کے مستقل کی بہتر ضامن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران چوہدری زوہیب کی طرف سے منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انتخابی میٹنگ سے امیدوار برائے سٹی کونسل کونسلر محمد اخلاق، کونسلر محمد ادریس، محمد فہیم کیانی، اسرار ضدی سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر کو برطانیہ میں موثر آواز دینے کے لیے کشمیر نژاد برطانوی لیبر پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کریں۔ مقررین نے کہا کہ کونسلر عنصر علی خان کے خلاف جاری پروپیگنڈا اور سازشیں دراصل تحریک آزادی کشمیر کے خلاف اور روشن مستقبل کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ عوام ایسے لوگوں کا محاسبہ لیبر پارٹی کو ووٹ دے کر کریں۔ اس موقع پر شرکا میٹنگ نے انتخابی امیدواروں سے مختلف سوالات بھی کیے۔ لیبر و امیدواروں نے اپنی پوزیشن اور پارٹی منشور کی روشنی میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے واضح کہا کہ لیبر پارٹی ہی مسلمانوں کے حقوق کی محافظ ہے۔