مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
بیرسٹر سلطان محمود کی شب و روز محنت سے آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہے:چوہدری ارشد
بریڈ فورڈ ... ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیرچوہدری ارشد حسین نے کہا ہےتارکین وطن نے برطانیہ میں سیاسی و سماجی طور پر اعلیٰ مقام بنالیا ہے۔ اوورسیز میں بسنے والے کشمیریوں نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے ہر فورم پر اس کو اٹھایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی نارتھ ویسٹ کے صدر اور بیرسٹر سلطان محمود کے دیرینہ ساتھی چوہدری محمد مالک کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک استقبالیہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ آزاد کشمیر کی حکومت کا پیپلز پارٹی کو ملنے میں بیرسٹر سلطان محمود کا اہم رول تھا۔ پیپلز پارٹی پاکستان کے اسوقت کے چیئرمین آصف علی زراری نے بیرسٹر سلطان محمود کو الیکشن سیل کا چیئرمین بنایا تھا اور بیرسٹر سلطان محمود کی شب و روز محنت سے آج آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت عوام کو بنیادی سہولتیں، مسئلہ کشمیر کو حل کرنے اور خطے میں تعمیر و ترقی اور تعلیم کو عام کرنے میں کوشاں ہے۔ تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ خطہ آزاد کشمیر ہی ہے۔ کوئی بھی حکومت آزادی کے کاز سے پہلوتہی نہیں کرسکتی۔ چوہدری ارشد محمود نے اوورسیز کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو برطانیہ اور یورپ کی پارلیمنٹوں اور ہر فورم پر پوری شدومد سے اٹھائیں۔ اپنے مقامی ایم پی سے مسئلہ کشمیر پر ضرور بات کریں۔ ہم اقوام متحدہ سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی ہی منظور کی ہوئی قراردادوں پر عمل کرواکر کشمیریوں کو ان کا حق دلوائے۔ تاکہ کشمیری اپنی قسمت کا فیصلہ خود ہی کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا پاکستان سے ایمان کا رشتہ ہے۔ کشمیریوں کے لیے پاکستان ایک مسجد کی حیثیت رکھتا ہے۔ یقیناً وہ مسجد کو چھوڑ کر مندر میں نہیں جائیں گے۔ پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر پڑی تھی۔ اپنے حلقے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے بزرگ 1970ء سے منتخب ہوکر عوام کی خدمت کرتے چلے آرہے ہیں۔ آئندہ بھی اگر آزاد کشمیر کی قیادت نے مجھ پر کوئی ذمہ داری ڈالی تو پوری جانفشانی سے کام کرتے ہوئے عوام کو پورا ریلیف دیں گے۔ تقریب میں چوہدری ولایت، ڈاکٹر فیصل چوہدری، چوہدری شہیب ارشد، چوہدری شبیر، چوہدری ماجد اسماعیل، ڈاکٹر پرویز، چیئرمین اشرف، چوہدری مقصود پوٹھی، چوہدری شیراز احمد جاگیاں، چوہدری خادم حسین، کونسلر رضوان مالک، چوہدری عثمان، چوہدری عدنان، چوہدری اسد منظور، چوہدری ممتاز کے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کی۔