مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
انڈین کشمیر،بیگناہ نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ کیخلاف بانڈی پورہ میں ہڑتال جاری
سرینگر...مقبوضہ کشمیرکے بانڈی پورہ قصبے میں بھارتی پولیس اور فوجیوں کی طرف سے بے گناہ نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف قصبے میں پیر کو مسلسل چوتھے روز بھی احتجاجی ہڑتال جاری رہی ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تمام کاروباری ادارے ، سکول اور بینک بند رہے جبکہ سڑکوںپر گاڑیوں کی آمد ورفت معطل رہی ۔ تاجروں نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ انتظامیہ دانستہ طورپر قصبے میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنا چاہتی ہے کیونکہ وہ سول انتظامیہ کے احکامات کو بھی خاطر میں نہیں لارہی ہے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ تمام غیر قانونی طور پرنظربند نوجوانوں کی رہائی تک ہڑتال جاری رہے گی ۔دریں اثناء کشمیر اکنامک الائنس نے کٹھ پتلی انتظامیہ کو خبردار کیاہے کہ اگر نوجوانوں کی گرفتاریوں ا ور ظلم و تشدد کا سلسلہ بند نہیں کیا گیاتو بڑے پیمانے پر احتجاجی مہم شروع کی جائے گی۔