مقبول خبریں
کشمیر میں مظالم کیخلاف اقدامات نہ اٹھائے تو تباہی کی ذمہ داری بین الاقوامی کمیونٹی پر ہو گی:نعیم الحق
ڈیبی ابراھم کی قیادت میں ممبران پارلیمنٹ اور کمیونٹی رہنماؤں کی لارڈ طارق احمد سے ملاقات
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر سے ملاقات
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
راجہ نجابت حسین کا مسئلہ کشمیر پر بحث میں حصہ لینے پر ارکان یورپی پارلیمنٹ کو خراج تحسین
سوچنے کے موسم میں سوچنا ضروری ہے!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیری مسلمانوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا :علی گیلانی
سرینگر... بزرگ حریت رہنماءسید علی گیلانی نے غیر ریاستی مہاجرین کی بیس کالونیوں کو ریگولر کرنے کے حکومتی منصوبے کو جموں و کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کی بھارتی سازش کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سلسلہ آج سے نہیں بلکہ بھارت کا پرانا وطیرہ ہے۔ کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں سید علی گیلانی نے کہا لاکھوں مسلمانوں کو قتل اور لاکھوں کو ہجرت کرکے پاکستان جانے پر مجبور کردیا گیا ۔ دریں اثناکشمیری پنڈتوں کی ایک تنظیم پنن کشمیر نے بھارت کی نئی تلنگانہ ریاست کے قیام کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے7لاکھ کشمیری پنڈتوں کیلئے دریائے جہلم کے شمال مشرق میں ایک علیحدہ ہوم لینڈ کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔تنظیم کے کنوینر ڈاکٹر اگنی شیکھر نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پنڈت برادری پر زور دیا کہ وہ مرکزی زیر انتظام والے علاقہ کے درجے کے ساتھ علیحدہ ہوم لینڈ کے قیام کے مطالبہ پر جدو جہد میں سرعت لائیں۔