مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
صرف نارتھ ویسٹ انگلینڈ نہیں بلکہ یورپ بھر سے لوگ میرے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،ڈاکٹر سجاد کریم
مانچسٹر...مقامی ریسٹورنٹ کے ہال میں یورپین پارلیمنٹ کے ممبر اور ایتھک کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر سجاد احمد کریم کی الیکشن مہم کے سلسلے میں انتخابی اجتماع ہوا،نظامت سید محمد کاظمی نے سز انجام دیئے،آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا،سید ظہور نقوی نے اس کی سعادت حاصل کی،مہمان خصوصی ڈاکٹر سجاد حیدر کریم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج نہ صرف نارتھ ویسٹ آف انگلینڈ بلکہ یورپ بھر سے لوگ میرے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ میری مربوط حکمت عملی اور عوامی خدمت سے سرشار جذبہ ہے انہوں نے کہا کہ بائیس مئی کو ہونے والے یورپی پارلیمنٹ کے الیکشن میں عوام سے کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگتا ہوں نہ کہ کسی اور وجہ سے اگر واقعتا حق دار ہوں تو ضرور مجھے ووٹ دیجئے،انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے یورپین پارلیمنٹ کے الیکشن میں برٹش نیشنل پارٹی کے رہنما نک گرفن صرف تین ہزار ووٹوں کی اکثریت سے منتخب ہوئے اور بد قسمتی سے سڑسٹھ ہزار نارتھ ویسٹ کے مسلمانوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال نہ کیا اور پورے پانچ سال اسلام ممالک نک گرفن کی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز اور نازیبا زبان بازی کو ہائوس کے اندر سن کر انتہائی کرب ہوتا لیکن کچھ کر نہیں سکتا تھا لہٰذا ان شدت پسندوں کو شکست فاش دینے کیلئے اپنے گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالنے پولنگ سٹیشن کا رخ کرنے میں کوتاہی نہ کرنا ورنہ خدانخواستہ پچھتاوا پھر ہمارا مقدر نہ بن جائے،انہوں نے کہا کہ متحدہ برطانیہ ایک طاقتور ملک کی حیثیت رکھتا ہے سکاٹ لینڈ کے ریفرنڈم میں اگر وہ علیحدہ ملک کی حیثیت اختیار کر گئے تو پھر یورپی یونین نیٹو اور اقوام متحدہ جیسے اہم اداروں میں برطانیہ کا کردار کمزور ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ چین اور روس میں برطانیہ کی سیکورٹی کونسل میں مستقل نشست پر انگلی اٹھا سکتے ہیں اور اسکا بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے انڈیا پر تول رہا ہے ذرا سوچئے اگر ہمارا دشمن ملک انڈیا مستقل ممبر سیکورٹی کونسل بن جائے تو پھر کیا ہو گا؟ہمارے وزیر اعظم کے دلیرانہ موقف کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے کہا کہ جو پاکستان کا دشمن ہے وہ ہمارا دشمن ہے انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی اپنے بیانات میں تضاد نہیں رکھا ہمیشہ ایک موقف اختیار کیا ہے،انہوں نے کہا کہ گزشتہ ٹی وی پر بحث مباحثہ کے دوران دوسری جماعتوں جن میں لیبر پارٹی اور لبرل ڈیمو کریٹ کے نمائندگان بھی موجود تھے فلسطین کے لوگوں سے وعدہ کیا کے وہ منتخب ہو کر یورپین پالیمنٹ میں انکے مسئلہ کہ اجاگر کرینگے جبکہ میرا موقف ہمیشہ سے ایک ہی ہے اور وہ مسئلہ کشمیر ہے انہوں نے اس بارے میں نام تک نہیں لیا،میں کشمیر کے مظلوم لوگوں کی آواز ہمیشہ اٹھاتا رہونگا جب تک مسئلہ کشمیر کا قابل قبول حل نہیں نکالا جاتا تب تک وہ کسی اور مسئلے کو اٹھانے بارے ذمہ داری نہیں لے سکتے،میری فوقیت مظلوم کشمیری عوام ہے،آخر میں انہوں نے کہا کہ یورپین پارلیمنٹ کے اندر میری تمام کارکردگی ریکارڈ پر موجود ہے جسکی عام لوگوں تک رسائی ہے ویب سائٹ پر جا کر آپ میری کارکردگی کا جائزہ لے سکتے ہیں اگر آپ لوگ مجھے ایک طاقتور ممبر آف یورپین پارلیمنٹ کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں تو پھر بھاری اکثریت سے اپنے ووٹ کی طاقت کے ذریعے بھیجیں تاکہ آپ کے حقوق کے لئے دلیرانہ لڑ سکوں،بزرگ دانشور عبداللہ زید نے کہا کہ کمیونٹی اور معاشرے کو ایک با کمال،قابل اعتماد اور جرات مند رہنما کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ تمام صلاحیتیں ڈاکٹر سجاد حیدر کریم کی شخصیت میں باہم موجود ہیں انہوں نے کہا کہ انہوں نے2000میں لیبر پارٹی کو چھوڑا ،وجہ انہوں نے کشمیر کو اپنے منشور کا حصہ بنانے کا وعدہ کیا پھر اس سے مکر گئے،سیکرٹری جنرل پریس کلب بلجئیم عمران ثاقب نے کہا کہ بلجئیم کے موجودہ وزیر اعظم کا باپ کوئلہ کی کان پر کام کرتا تھا سیاست میں آنے کیلئے سیاسی جراثیم کا عنصر اہم ہے اور وہ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم میں موجود ہے یہ نہ صرف برطانیہ کے نمائندے ہیں بلکہ پورے عالم اسلام کی نمائندگی کرتے ہیں اور پارلیمنٹ کے اندر انکے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اس کی زندہ مثال اٹھائیس یورپین ممالک کے انکی بے داغ شخصیت پر اعتماد کرتے ہوئے ایتھک کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا ہے جو ہم سب کیلئے باعث فخر ہے،چیئرمین کشمیر کونسل بلجیئم سید علی رضا نے کہا کہ کشمیریوں اور تحریک آزادی کشمیر کی آواز کبھی بھی یورپی پارلیمنٹ کے اندر اتنے جامع اور موثر انداز میں نہ پہنچی اگر ڈاکٹر سجاد حیدر کریم جیسے بے باک اور نڈر رہنما وہاں موجود نہ ہوتے انکا نام کشمیر کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا انکو دوبارہ یورپین پارلیمنٹ کے اندر بھیجنا نا گزیر ہے۔( بیورو رپورٹ:فیاض بشیر )