مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عمران خان ،طاہرالقادری کو وزیر اعظم کی پیشکش قبول کر کے مطالبات قومی اسمبلی میں اٹھانے چاہئیں،زبیر گل
مانچسٹر...مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل نے کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے ملک کو اندھیروں سے نکالنے کا جیسے ہی سفر شروع کیا ہے ملک کو پتھروں کے زمانے میں واپس لے جانیوالی نظر نہ آنے والی قوتوں کے آلہ کار میدان میں آ کر دھرنوں ہڑتالوں کی سیاست پر اتر آئے ہیں جس کا قوم کو کبھی فائدہ نہیں پہنچ سکتا زبیر گل نے کہا کہ عمران خان اور طاہرالقادری کو وزیر اعظم کی پیشکش قبول کر کے اپنے جائز مطالبات جمہوری انداز میں قومی اسمبلی کے پلیٹ فارم پر اٹھانے چاہئیں تاکہ جمہوریت کے استحکام اور ملکی مسائل کا صیح حل نکالا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ مانچسٹر کے سیکٹریٹ میں مسلم لیگی مرکزی و علاقائی عہدیداروں کے اجلاس کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مسلم لیگ برطانیہ کے صدر زبیر گل نے کہا کہ محب وطن پاکستانیوں کو پاکستان کو ترقی یافتہ خوشحال بنانے کی طرف لے جانا چاہئے انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے سلسلے میں ایک جواب میں کہا کہ میاں محمد نواز شریف اس سلسلے میں بہت سنجیدہ ہیں اور اعلیٰ اختیارات کی کمیٹی اور کمیشن بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن برطانیہ یہاں کے لوگوں کے مسائل خاص طور پر بے گناہ قتل کئے جانیوالے اوورسیز پاکستانیوں کو انصاف دلانے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے انہوں نے مانچسٹر کے مقتول محمد اسلم کے قاتلوں کو گرفتار کرنے اور لواحقین کے تحفظات انصاف دلانے کا بھرپور یقین دلایا،اس موقع پر حمزہ باسط بٹ نے کہا کہ میاں شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے آئنی ادارہ بنانے کا اقدام کر دیا ہے اور بہت جلد اس پر کام شروع ہو جائیگا انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں بیٹھ کر پاکستان میں جمہوریت کی بساط کو الٹانے کے دھرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہونگے مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ کے صدر راجہ سجاد حسین نے کہا کہ جمہوریت کے خلاف ملا اور مسٹر کا گٹھ جوڑ قوم ردکر چکی ہے،مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ کے جنرل سیکرٹری راجہ خلیل الرحمان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ملکی ترقی میں بھرپور حصہ لینا چاہئے اور وزیر اعظم کے ملک کو روشنیوں میں لے جانے کے اقدام کو کامیاب کرانا چاہئے،سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن برطانیہ خواجہ تنویر نے کہا کہ میاں شہباز شریف نے بجلی بحران کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا ہے،قوم جلد خوش خبری سنے گی،یوتھ ونگ نارتھ کے صدر راجہ محمد اشفاق حسین نے کہا کہ پاکستان میں امن کی ضرورت ہے مظاہرے ملکی معیشت کو مزید برباد کریں گے،اس موقع پر شہباز احمد بھٹو،عمر حیات گوندل،راجہ محمد سلیم،اویس احمد،اظہر بٹ،خالد راٹھور،راجہ رفیق لہری،چوہدری نعیم،عابد بٹ،امجد مغل،عابد بٹ،مرزا رضوان،افضال انصاری،میاں پرویز اقبال بٹ، سلیم نے اظہار خیال کیا۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر