مقبول خبریں
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام فکر مقبول بٹ شہید ورکز یونیٹی کنونشن کا انعقاد
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سکاٹ لینڈ برطانیہ سے الگ ہو ا تو اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کی نشست بھی گنوادے گا: سجاد کریم
مانچسٹر ...حکمران ٹوری پارٹی کے اہم رہنما ممبر یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم نے کہا ہے کہ انہوں نے یورپی پارلیمنٹ کے رکن کی حیثیت سے اپنے ووٹروں کی نمائندگی کا پورا پورا حق ادا کیا ہے اور آئندہ بھی منتخب ہو کر وہ عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کریں گے جب انسان مخلص جذبوں کے ساتھ مثبت مشن کو لے کر آگے بڑھے تو لگن رکھنے والے ساتھیوں کا کارواں بن ہی جاتا ہے ۔ وہ سٹاکپورٹ میں حاجی چوہدری عبدالرفیق کی طرف سے منعقدہ انتخابی میٹنگ سے خطاب کررہے تھے جس کی صدارت ممتاز کمیونٹی رہنما چوہدری خادم حسین آف کتھریلی نے کی ۔ سجاد کریم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ساتھیوں پر فخر کرتے ہیں میرے جو ساتھی پہلے دن میرے ساتھ تھے وہ آج بھی میرے ساتھ ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ برطانیہ یورپ کولیڈ کررہا ہے اور ہمیں کوشش کرنی ہے کہ برطانیہ کا دنیا میں جوکلیدی مقام ہے وہ کسی صورت کم نہ ہو ہمیں برطانیہ کو ہر حالت میں اکٹھے رکھنا ہے اور سکاٹ لینڈ کو یوکے کا حصہ رکھنا ہے کیونکہ سکاٹ لینڈ کی علیحدگی سے برطانیہ متحد نہیں رہ سکے گا اور نہ ہی برطانیہ کو دنیا میں حاصل کلیدی مقام برقرار رہ سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ یوکے آئی پی انتشار کو ہوا دے رہی ہے۔ انہوں نے یوکے آئی پی کے اس دعوے کو سختی سے رد کر دیا کہ برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کی صورت میں دولت مشترکہ اس کی معاشی کمی کو پورا کرے گی جو ہرگز درست نہیں ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر سکاٹ لینڈ برطانیہ سے الگ ہو گیا تو پھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں برطانیہ کو حاصل ہونے والی مستقل نشست ختم ہو جائے گی اور دولت مشترکہ کا ہی ایک رکن ملک اس نشست کا مضبوط امیدوار ہو سکتاہے۔ انہوں نے بھارت کا نام لئے بغیر کہا کہ اگر برطانیہ کی بجائے کسی دوسرے ملک کو سلامتی کونسل میں ویٹو پاور مل گئی تو یہ پاکستان کے لئے بھی بہتر نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کنزرویٹو پارٹی مسلمانوں کے حقوق اور ان کے شرعی تقاضوں کا مکمل احترام کرتی ہے جس کا واضح ثبوت وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے مانچسٹر کے دورے کے دوران واضح طور پر یہ کہہ دیا ہے کہ جب تک کنزرویٹو پارٹی اقتدار میں ہے اور وہ وزیر اعظم ہیں حلا ل میٹ پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عبداللہ زید نے کہا کہ لیبر پارٹی نے جی ایس پی پلس کی مخالفت کی تھی اس وقت برطانیہ میں لیبر پارٹی کے دور اقتدار میں لیبر پارٹی کے یورپی ٹریڈ کمشنر پیٹر منڈلسن نے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دینے کی مخالفت کی تھی حالانکہ ایشیا ء میں بھارت ،بنگلہ دیش او ردیگر ممالک کو یہ مقام پہلے سے حاصل تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جس ملک میں کسی پارٹی کی حکومت ہوتی ہے اسی کا نمائندہ یورپ میں ٹریڈ کمشنر ہوتا ہے اور کنزرویٹو پارٹی کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے سجاد کریم کی اس معاملے میں مکمل حمایت دی جس کے بعد وہ پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دلوانے میں کامیاب ہو سکے۔ مقامی صحافی محبوب الٰہی بٹ نے کہا کہ گو سجاد کریم نے گذشتہ دس سال میں نمائندگی کا پوراحق ادا کیا ہے۔ اس موقع پر۔میزبان حاجی چوہدری عبدالرفیق، چوہدری نواز چیمہ، چوہدری نواز گوندل ایڈووکیٹ ، چوہدری غلام عباس ، چوہدری اشفاق خان ، چوہدری اکرم اتووالی ، چوہدری لفٹین حسین آف کتھریلی ، میاں اظہار خان کاکاسابق ناظم پشاور، چوہدر ی حاجی سر سکندر، چوہدری شیراز اختر ، راجہ محمد انور ، چوہدری اکرام خان اور دیگر حاضرین نے سجاد کریم کو اپنی طرف سے مکمل حمائت کا یقین دلایا۔ (مانچسٹر بیورو رپورٹ)