مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
لوکل الیکشن جیت کر موجودہ حکومت پر واضع کرینگے کہ اس کی پالیسیاں غلط ہیں: مائکل میچر ایم پی
اولڈہم ...22 مئی کو برطانیہ بھی کی لوکل کونسل کے ہونے والے الیکشن کی سیاسی سرگرمیاں نقطہ عروج پرپہنچ گئی ہیں ، ان انتخابات میں ناصرف پاکستانی و کشمیری مرد حضرات بلکہ خواتین کی بھی ایک معقول تعداد الیکشن لڑ رہی ہے جن میں قابل ذکر اولڈہم کونسل کی پہلی ایشیائی خاتون کونسلر یاسمین طور بھی میڈلاک ویل سے دوبارہ الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں ۔ انتخابی مہم کے سلسلے کی ایک کارنر میٹنگ کا اہتمام چوہدری خالق پدر اور چوہدری مختار پدرنے کیا ، صدارت بزرگ سیاسی و سماجی رہنما حاجی اصغر نے کی جبکہ مہمان خصوصی پارلیمنٹ کے رکن اور لیبر پارٹی کے سینئر رہنما مائیکل میچر تھے ۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی سیاست میں یہ الیکشن انتہائی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ ملک بھر میں الیکشن جیت کر وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اور اتحادیوں کوواضح پیغام دیا جائیگا کہ متوسط طبقے کی حالت موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے بد تر ہو گئی ہے صرف لیبر پارٹی ایڈ ملی بینڈ کی قیادت میں متوسط طبقات کی ضروریات کے عین مطابق اپنے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔انہوں نے لوکل کونسل کے الیکشن کے حوالے سے واضح طور پر کہا کہ اسوارڈ سے محترمہ یاسمین طور نے بحیثیت کونسلر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دی ہیں انکو دوبارہ منتخب کرکے کونسل میں بھیجا جائے تا کہ وہ خواتین کے حقوق کی صحیح ترجمانی کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ لیبر پارٹی کے قوانین و ضوابط ہیں اس پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے اور اگر کوئی بھی فرد جماعتی ڈسپلن کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا تو اس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائیگی ۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ ان الیکشن کے بعد اگلے سال ہونے والے عام انتخابات کے نتائج عوام کی توقعات کے مطابق ہونگے اور لیبر پارٹی دوبارہ بر سر اقتدار آکرعوام دوست پالیسیاں مرتب کرکے ان کو عملی جامہ پہنائے گی ۔ سابق میئرکونسلر اور واٹر ہیڈ وارڈ سے لیبر پارٹی کے امیدوار چوہدری ریاض احمد نے کہا کہ موجودہ الیکشن انتہائی اہم ہونے کے ساتھ اہلیت ، اصول پرستی کی بنیاد پر لڑے جا رہے ہیں اور انشاء اللہ یہی رہنما اصول فتح سے ہمکنار کرینگے ۔ چوہدری نواز گجراتی نے کہا کہ جب تک ہم انا پرستی کو نہیں چھوڑیں گے کمیونٹی کی بھلائی کیلئے کام نہیں کر سکیں گے حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ اہل اور ایماندار ، با اصول اور عوامی جذبے سے سر شار لوگوں اور خصوصاًخواتین کو آگے نہیں لایا جائیگا تب تک فلاح و بہبود کے کام نہیں ہو سکتے نا اہل لوگ صرف محدود سوچ رکھتے ہیں ۔ اس میٹنگ سے راجہ آفتاب شریف ، کونسلر قیصر رحمن ، چیئرمین مظہر اقبال نے خصوصی طور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور چوہدری عبدالرزاق قادری ، آصف جاوید ، شاہد اقبال سدھو ، اشفاق موٹو ، چوہدری ارشد وڑائچ ، چوہدری الیاس ، چوہدری فیاض ، چوہدری ریاض ، اولڈہم کی ہر دلعزیز شخصیت چوہدری اظہر نوید کے علاوہ نامزد ڈپٹی میئرکونسلر عتیق الرحمن نے بھی شرکت کی ۔ آخر میں میزبان چوہدری خالق پدر ، چوہدری مختار پدر نے تمام احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ۔ (رپورٹ و تصاویر: فیاض بشیر)