مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
آزادکشمیر کے معاملات خوش اسلوبی سے حل کرنے میں چیئرمین پارٹی کا کردار مثالی ہے: چوہدری سردار، چوہدری شبیر
اولڈہم ...و زیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید اور پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر رہنما وسابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے درمیان جاری سیاسی کشمکش کو ختم کروانے اور تمام معاملات باہمی ہم آہنگی کے ساتھ طے کرنے میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی جناب بلاول بھٹو زرداری اور محترمہ فریال تالپور کا قائدانہ کردار مثالی اور قابل تعریف ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ثابت کردیا ہے کہ واقعی ہی وہ بھٹو خاندان کے حقیقی سیاسی جانشین ہیں اور ان کے اندر سیاسی پختگی کا اہم عنصر لانے میں شریک چیئرمین سابق صدر پاکستان مرد بحران آصف علی زرداری کا عمل دخل ہے ہمیں اپنے قائد پر فخر ہے۔یہ باتیں پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ کے سینئر رہنما چوہدری سردار اور چوہدری شبیر احمد آف بہملہ نے میڈیا نمائندگان سے ملاقات کے دوران کیں، انہوں نے کہا کہ حالات اس بات کے متقاضی تھے کہ تمام ذاتی مفادات و عناد کو پس پشت ڈال کر عوامی مسائل کو حل کروانے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ آئندہ آنیوالے الیکشن تک جماعت کو دوبارہ ناقابل تسخیر قلعہ بناکر عوامی طاقت سے اقتدار حاصل کرکے عوام کی خدمت کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ تحریک آزادی کشمیر اس وقت عالمی حیثیت اختیار کرچکی ہے اور بھارت کے اندر ہونیوالے عام انتخابات میںدنیا بھر کے میڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں الیکشن بائیکاٹ اور بھارتی سکیورٹی اقتوں کی جارحیت ازخود اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے لہٰذا حالات کی نزاکت کومدنظر رکھتے ہوئے بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کو کشمیر افیئرز بارے اہم ذمہ داریاں سونپی جائیں، آخر میں انہوں نے تمام قائدین اور کارکنان کودلی مبارکباد پیش کی۔(بیورو رپورٹ: فیاض بشیر)