مقبول خبریں
مکس مارشل آرٹ کونسل اور چیریٹی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برادری ازم پر یقین رکھتے ہیں اور نہ علاقائی تعصب پر اہلیت کی بنیاد پر ڈاکٹر شاہد کی حمائت کر رہے ہیں
اولڈہم ... اولڈہم کی الیگزینڈرا وارڈ سے لیبرپارٹی کے امیدوار ڈاکٹر شاہد مشتاق کی کمیونٹی سے حمایت میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اس سلسلے میں اے پل روڈ سے راجہ افتخار عرف مہدی، شیراز اقبال، افتخار اقبال، جمیل بشیر ودیگر نے اپنے عزیزواقارب ودوستوں کے ہمراہ ڈاکٹر شاہد مشتاق کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ اس موقع پر میزبانوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شاہد مشتاق ایک پڑھا لکھا اور اہل امیدوار ہے، ووٹ ایک مقدس امانت ہے اور وہ اس میں خیانت نہیں کرسکتے۔ہم نہ برادری ازم پر یقین رکھتے ہیں اور نہ علاقائی تعصب کی بنیاد پر اپنے ضمیر کا سودا کرسکتے ہیں، انہوں نے اہلیت کی بنیاد پر ڈاکٹر شاہد کو حمایت اور سپورٹ کا اعلان کیا ہے اس موقع پر راجہ آفتاب شریف، حاجی محمد منصور، راجہ مہربان، مولانا عبدالقدوس، چوہدری محمد مشتاق اور دیگر کمیونٹی رہنماء بھی موجود تھے۔لیبر امیدوار ڈاکٹر شاہد مشتاق نے کہا کہ وہ کمیونٹی کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ہر سطح پر ان کے حقوق کا دفاع کریں گے۔انہوں نے راجہ غضنفر علی اور ان کے ساتھیوں کی طرف سے حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ (بیورو رپورٹ:فیاض بشیر )