مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ایسٹ لنکا شائیر اور گریٹر مانچسٹر کے وکلاء کی جانب سے ممبر یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم کے اعزاز میں تقریب
بلیک برن ... یورپین پارلیمنٹ کی ایتھکس اینڈ سٹینڈرڈ کمیٹی کا چئیرمین منتخب ہونے پر ممبر آف یورپین پارلیمنٹ سجاد کریم کے اعزاز میں لیگل فرٹرنیٹی کے معروف راہنما بیرسٹر نواز احمد ، ندیم رشید اور بیرسٹر غزن محمود کی طرف سے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک تقریب کا انعقاد ہؤاجس میں ایسٹ لنکا شائیر اور گریٹر مانچسٹر کے چیدہ چیدہ وکلاء مدعو تھے اپنے اعزاز میں منعقدہ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یورپین پارلیمنٹ میں فرینڈز آف پاکستان گروپ کے چئیر مین ، یورپین پارلیمنٹ میں کنزر ویٹو کے قانونی امور کے ترجمان اور یورپین پارلیمنٹ کی ایتھکس و سٹینڈرڈکمیٹی کے چئیر مین رکن یورپین پارلیمنٹ سجاد کریم نے پنے وکلاء دوستوں کا شکریہ ادا کیا کونسل سے یورپین پارلیمنٹ پہنچنے تک اپنے ساتھ چلنے وا لے وکلاء کے علاوہ دیگر ساتھیوں کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اپنی دس سالہ یورپین پارلیمنٹ میں مثبت کارکردگی کو اپنے ان دوستوں کا مرہون منت سمجھتا ہوں وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرن کی حال ہی میں ممبران پارلیمنٹ سے ہونے والے مستقبل کے لئے پلاننگ اجلاس کے دوران ہونے والی اپنی حالیہ ملاقات کو مثبت اورمسلمانوں کے لئے بہتر قرار دیا اور اسلامک فائنانس سے لے کر حلال ذبیح تک مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ کنزر ویٹو پارٹی کی پالیسیوں میں مضمر بیان کرتے ہوئے شرکاء سے کہا کہ آپ سب برطانوی معشیت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں کیونکہ ہماری کمیونٹی محنتی ہے ۔ سجاد کریم نے بر طانیہ کے یورپین یونین سے مستقبل میں تعلقات کا نقشہ کیا ہو گا اور بر طانوی سیاستدانوں کو کتنی بصیرت اور منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ، یورپین پارلیمنٹ میں بننے والے قوانین کا ممبر ملک میں نفاذ اور بر طانوی پارلیمنٹ کے سکڑتے اختیارات، سکاٹ لینڈ کی علیحدگی کی صورت میں بر طانیہ کو اندرونی اور بیرونی ، اقتصادی اور سیاسی نقصانات پہنچنے کا احتمال اورسیکیو رٹی کونسل میں مستقل رکن کی حیثیت پر اثر، بر طانوی سیاست دانوں کی بصیرت کا امتحان، انتہا پسند سیاسی پارٹیوں کے افراد کا ماضی میں منتخب ہو جانا اور متوقع کامیابی پر بر طانوی معا شرے میں تقسیم و نفرت کا پیغام اور کمیونٹیز کے باہمی تعلقات، کمیونٹی کی لاپرواہی کی وجہ سے منتخب ہو کر جانے والے بی این پی کے نمائیندے گرفن کی پانچ سال تک مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی اور کنزرویٹو پارٹی کی حکومت کا سمال بزنسز کے ضمن میں بنائی گئی رو بعمل اور مثبت نتائج کی حامل پالیسیاں اور کنزرویٹو پارٹی کی حکومت کی سخت کوشش کے بعد ملک کی گرتی اقتصادی صورت حال کو بہتری کی جانب لے جانا جیسے تمام امور پر تفصیل سے بات کی۔ معروف قانون دان بیرسٹر امجد ملک نے سجاد کریم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی شخصیت اور کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جب سے میں سجاد کریم کو جانتا ہوں ہمیشہ اچھا انسان پایا ہے جو اپنی ایمانداری پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے کو کبھی تیار نہیں ہوتا اپنے وکلاء ساتھیوں سے تعلق کما حقہ استوار رکھتا ہے ۔سجاد کریم نے یورپین پارلیمنٹ میں ہماری نمائندگی بڑے احسن طریقے سے کی۔ آبائی ملک پاکستان کے لئے جی ایس پی پلس جس کے پاکستان کی معشیت پر بڑے مثبت اثرات مرتب ہوں گے ، کشمیر کے حوالے سے ایما نکلسن رپورٹ ہو یا گمنام قبروں کی دریافت یورپی پارلیمنٹ میں آواز اٹھانا جیسی جو گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں ایسی توانا اور طاقتور آ واز اور نڈر و دلیر نمائندہ کا یورپی پارلیمنٹ میں رہنا ہی کمیونٹی کے مفاد میں ہے۔میزبان بیرسٹر نواز احمد نے مہمان خصوصی اور تما م شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔