مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
انڈین کشمیر،پولنگ سٹیشنوں پر ہو کا عالم،ہڑتال،مظاہرے
سرینگر... مقبوضہ کشمیر میں بدھ کو انتخابی ڈھونگ کے موقع پر شمالی کشمیر میں پولنگ کا مجموعی طورپر بائیکاٹ ، ہڑتال اور بھارت مخالف مظاہرے کئے گئے جبکہ عوام اور بھارتی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کٹھ پتلی انتظامیہ نے بارہمولہ ، کپواڑہ اور بانڈی پورہ کے اضلاع میں 60ہزارسے زائد بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کررکھا تھا۔ بارہمولہ کے نام نہاد پارلیمانی حلقے میں بیشتر پولنگ سٹیشن ویرانی کا منظر پیش کرتے رہے اور یہاں ٹرن آئوٹ انتہائی کم رہا ۔ کئی پولنگ سٹیشنوں پر کسی کو بھی ووٹ ڈالتے ہوئے نہیں دیکھاگیا جبکہ بعض بوتھوں پر صرف ایک یا دو ووٹ ڈالے گئے ۔لوگوں نے حریت کانفرنس کی اپیل پر گھروں میں رہنے کو ترجیح دی۔ بعض علاقوں میں فوجی لوگوں کو گھسیٹ کر جبری طورپر پولنگ سٹیشنوں پر لائے ۔ بہت سے دیہات میں بھارتی فوجی لوگوں کو پولنگ سٹیشنوں میں جانے کے لیے ڈراتے دھمکاتے رہے ۔ لوگوں نے بارہمولہ ، سوپور،پٹن، حاجن ،بانڈی پورہ ، لولاب، ہندواڑہ ، تریہگام اور دیگر علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے ۔بھارتی پولیس اور فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ ادھر انتظامیہ نے میر واعظ عمر فاروق ، سید علی گیلانی اورمحمد اشرف صحرائی کو مسلسل گھروں میں نظربند رکھا ضلع اودھمپور میں بھارتی فوج کی ایک تیز رفتار گاڑی نے دو نوجوا نوں کو کچل دیا۔ اس حادثہ میں خاتون اور اس کا بچہ بھی شدید زخمی ہوئے ۔