مقبول خبریں
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام فکر مقبول بٹ شہید ورکز یونیٹی کنونشن کا انعقاد
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ میں مقیم کمیونٹی پاکستان سے بے پناہ محبت کرتی ہے، . لارڈ میئر بریڈفورڈکا چھچھ ایسوسی ایشن تقریب سے خطاب
بریڈفورڈ .... لارڈ میئر بریڈفورڈکونسلر خادم حسین نے کہاہے کہ برطانیہ میں مقیم کمیونٹی پاکستان سے بے پناہ محبت کرتی ہے، ہم یہاں اسلام اور پاکستان کے سفیر ہیں لہٰذا ہمارا رویہ ہماری ذمہ داریوں کے شایانِ شان ہونا چاہئے۔ وہ چھچھ ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر قونصل جنرل آف پاکستان خلیل احمد باجوہ، بریڈفورڈ کونسل کے ڈپٹی لیڈر کونسلر بیرسٹر عمران حسین چوہدری، سابق لارڈ میئر محمد عجیب، سابق لارڈ میئر کونسلر غضنفر خالق و دیگر بھی موجود تھے۔ کونسلر عمران خان لودھی کی زیرصدارت اور آصف خان کی نظامت میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لارڈ میئر نے کہا کہ اپنے بچوں کا پاکستان سے تعلق مضبوط بنائیں اور انہیں بتائیں کہ ہماری بنیاد کیا ہے۔ قونصل جنرل آف پاکستان خلیل احمد باجوہ نے کہاکہ انہوں نے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ 10 سال کا کردیاہے کمیونٹی کو چاہئے کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائے۔ اگر کسی کے نادرا کارڈ کی مدت معیاد ایک دن بھی رہتی ہے تو وہ ہم سے آکر اسی دن مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ حاصل کرسکتاہے ۔ڈپٹی لیڈر عمران حسین نے کہاکہ وقت آگیاہے کہ مایوسی پھیلانے والوں اور باہر سے آکر ہمیںتقسیم کرنے والوں کومسترد کردیں۔ تقریب کے میزبان او ر چھچھ کلچر ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایاز خان نے چائیلڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے قیام کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے نونہالوں کی تعلیم و تربیت کے لئے چھچھ میں یہ ادارہ قائم کیا جارہاہے تاکہ علم کی روشنی پھیلائی جائے۔ تقریب سے سابق لارڈ میئر کونسلر غضنفر خالق، سابق لارڈ میئر محمدعجیب، کونسلر عمران خان لودھی ، وزیر اعظم آزاد کشمیرکے مشیر چوہدری حق نواز و دیگر نے بھی خطاب کیا۔