مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اوپن ڈے کا مقصد ای یو تارکین وطن کے خلاف غلط فہمیوں کا ازالہ تھا: انتظامیہ پاکستان مسلم سنٹر
شفیلڈ... انتہائی تگ و دو کے بعد کارکردگی کی بنیاد پر واپس لئے گئے پاکستان مسلم سنٹر شفییلڈ میں اوپن ڈے منایا گیا جسکی خصوصیت یہ تھی کہ اس میں شفیلڈ میں بسنے والی تمام کمیونیٹیز کے نمایئندوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ اوپن ڈے میں 620 سے زائد افراد نے شرکت کرکے بھرپور لطف اٹھایا۔ ایونٹ کا انعقاد ای یو تارکین وطن کے لئے کیا گیا تھا تاکہ مقامی گروپوں کے مابین رابطے قائم کئے جا سکیں۔ سینٹر کے چیئرمین محمد علی نے کہا کہ وہ ای یو تارکین وطن کمیونٹی کے درمیان رابطے قائم کرنے کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں۔ خصوصاً فرویل اور ڈرنال میں شائو کے بعد روما سلوواکین رہائشیوں کیلئے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کے خطرات سے دوچار ہونے کے امکانات میں اضافہ ہوگیا تھا۔ ایونٹ کے پراجیکٹ منیجر مختار طفیل نے کہا کہ ای یو تارکین وطن کے خلاف غلط فہمیوں اور چہ مگوئیوں میں اضافہ ہو رہا تھا جس کے تدارک لئے ایسے ایونٹ کا انعقاد ضروری تھا۔ تقریب میں لارڈ میئر شفیلڈ کے علاوہ پولیس اینڈ کرائم کمشنر شان رائٹ، کلائو بیٹس ایم پی اور متعدد کونسلرز نے بھی شرکت کی۔