مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
موجودہ حکومتی پالیسیاں امیر طبقات کے مفادات کو تحفظ دینے کیلئے تشکیل دی گئی ہیں:لیبر رہنما
مانچسٹر...بائیس مئی کو یورپین پارلیمنٹ اور لوکل کونسل کے الیکشن مہم کے دران سلسلہ میں سالسیٹرز طاہر انصاری اور شعیب تاج نے کونسلر و امید وار لیبر پارٹی برائے یورپین پارلیمنٹ افضل خان کے اعزاز میں ایک ضیافت کا اہتمام کیا،اس میں مانچسٹر سے برطانوی پارلیمنٹ کے رکن اور لیبر پارٹی کے سینئر رہنما جیرالڈ کافمین نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن انتہائی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ موجودہ حکومت کی پالیسیاں صرف امیر طبقات کے مفادات کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے تشکیل دی گئی ہیں اور متوسط طبقے اور پنشن شدہ افراد کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں مالی طور پر انکو حکومتی پالیسیوں سے نقصان ہوا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ لیبر پارٹی ایشیائی کمیونٹی میں بے حد مقبول ہیں اور اسے تقریباً 75 فیصد کمیونٹی کی پزیرائی حاصل ہے کیونکہ وہ بخوبی آگاہ ہیں کہ صرف لیبر پارٹی ہی متوسط طبقے کی تکالیف اور خصوصاً امیگریشن کے حوالے سے بہتر اقدامات اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے جس سے عام آدمی کی مشکلات میں کمی واقع ہوتی ہے،کونسلر افضل خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مانچسٹر اور گرد و نواح کی کمیونٹی کی خدمت میں ایک عرصے سے مصروف عمل ہیں اور اب لیبر پارٹی نے انہیں یورپین پارلیمنٹ کا امید وار نامزد کر کے ان پر بھاری ذمہ داری کر دی اور مجھ سے اپنی کمیونٹی کی توقعات بھی بڑھ گئی ہیں میں انکو پورا کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کروں گا اور خصوصاً کشمیریوں کا دیرینہ مطالبہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور اسے حل کروانے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائوں گا،اس ضیافت میں کونسلر واجد خان،کونسلر عابد چوہان،کونسلر لطف الرحمان،کونسلر رب نواز،کونسلر عافیہ کمال،کونسلر نسرین علی،کونسلر شوکت علی،مسلم لیگی رہنما حمزہ بٹ،راجہ وحید لہری،چوہدری عبدالکریم،ہارون کھٹانہ،سعیدہ نور،عزرہ نور،فاطمہ محمود،کونسلر حامد علی،محبوب علی،کونسلر آفتاب رزاق اور دیگر نے شرکت کی۔(بیورو رپورٹ:فیاض بشیر)