مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
حریت کانفرنس کی بھارتی انتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل
سرینگر ...حریت کانفرنس ا ورلبریشن فرنٹ نے بارہمولہ ، کپواڑہ اور بانڈی پورہ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ آج بھارتی ڈھونگ انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے ،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بارہمولہ کے علا قے وتر گام میں منگل کو ایک پولنگ سٹیشن میں دھماکہ ہوا تاہم دھماکے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔دریں اثناء ہزاروں لوگوں نے بارہمولہ کے قصبے میں زبردست بھارت مخالف مظاہرے کئے ۔ لا ئوڈسپیکرز کے ذریعے لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ ڈھونگ انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔ لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے پارٹی رہنمائوں اورکارکنوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی مظالم کے سامنے سرنہیں جھکائیں گے یاسین ملک نے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے پلوامہ سمیت وادی کشمیر کے طول و عرض میں جاری گرفتاریوں اور کشمیری لڑکے وسیم صوفی کی کالے قانون پی ایس اے کے تحت نظربندی کو انتقامی کارروائی قراردے دیا۔ حریت کانفرنس کے چیئر مین میر واعظ عمر فاروق کی کال پر آج بھارتی ڈھونگ انتخابات کے خلاف مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ اور کشمیریوں کی آواز کو طاقت کے وحشیانہ استعمال سے دبانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔ادھر دریں اثناء لبریشن فرنٹ کے رہنمائوں نے انتخابات بائیکاٹ مہم کو جاری رکھتے ہوئے پلوامہ میں احتجاجی دھرنا دیا ۔