لیبر پارٹی بری کونسل کے امید وار کونسلر تیمور طارق نے بھی اپنی ا لیکشن مہم کا آغاز کر دیا
بری...بائیس مئی کو برطانیہ بھر میں لوکل کونسل اور یورپین پارلیمنٹ کے انتخابات کی وجہ سے سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں اور امید وار اپنی جماعتوں کے منشور کو الیکشن مہم کا حصہ بنا کر عوام کی عدالت میں جا کر ووٹ مانگ رہے ہیں اس ضمن میں لیبر پارٹی بری کونسل کے امید وار کونسلر تیمور طارق نے بھی اپنی ا لیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے اس موقع پر ٹریڈ یونین ’’ٹَک ‘‘یورپ کے صدر محمد تاج نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے عوام الناس سے لیبر پارٹی کے امید وار کی حمایت کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یہ جماعت متوسط طبقے کی بھرپور نمائندگی کرتی ہے اور انکی پالیسیاں ہمیشہ سے عام آدمی کی فلاح و بہبود کا محور ہوتی ہیں لہٰذا لیبر پارٹی کو ووٹ دیکر اپنے مستقبل کو محفوظ بنائیں،کونسلر اور نارتھ ویسٹ سے امید وار برائے یورپین پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ برطانیہ کے اندر لیبر پارٹی ہی واحد جماعت ہے جو تمام مکاتب فکر اور اقلیتوں کی بھرپور نمائندگی کرنے کے ساتھ انکے حقوق کے تحفظ کی محافظ ہے اگر وہ یورپین ممبر پارلیمنٹ منتخب ہو گئے تو وہ دیگر مسائل کی طرح مسئلہ کشمیر کو اولین ترجیح دیں گے،اس انتخابی مہم کے دوران کونسلر واجد خان،کونسلر شاہین ہارون امیدوار پارلیمنٹ کونسلر جیمز سمتھ،راجہ طارق،نوید شاہ،عبدالحفیظ،ڈاکٹر لعل خان،راجہ ضیا الحق،پروین مجید،راجہ مجید،راجہ وزیر،خالد محمود،وسیم رضوان،ناصر الیاس،وقار علی،عامر حسین،راجہ فیاض،علی خان،انجم صدیق،چوہدری محمد اسحاق اور نواز خان کے علاوہ دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر