مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
جموں و کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے زیر انتظام یکم مئی کے حوالے سے مزدوروں کا عالمی دن منایا گیا
اولڈہم...جموں و کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے زیر انتظام مقامی ہال میں یکم مئی کے حوالے سے مزدوروں کا عالمی دن انتہائی عقیدت و احترام اور شان و شوکت سے منایا گیا،اسٹیج سیکرٹری کے فرائض واجد ایوب نے سر انجام دیئے،زاہد لون نے دنیا بھر کے مزدور طبقے سے اظہار یکجہتی کیلئے نظم پیش کی،جموں و کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے چیف کو آرڈینٹر سردار امجد اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت مزدوروں اور متوسط طبقے کی نمائندگی کرتی ہے اور ہم صرف ایک کھیت مانگنے کی بات نہیں کرتے بلکہ ساری دنیا میں مزدوروں کے حق کی بات کریں گے، یہ محنت کش طبقے کا دن ہے اس کے تاریخی حوالے سے پس منظر میں اگر جھانکا جائے تو رونگھٹے کھڑے ہو جاتے ہیں جب شکاگو کی سڑکوں اور گلیوں میں تقریباً اسی ہزار محنت کش مزدوروں نے مظاہرہ کیا اور اپنے حقوق کیلئے علم بلند کیا تو ان پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس سے بے شمار مزدور اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے ہمیشہ کیلئے تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف سے لکھوا گئے اور دنیا آج تک انکی یاد میں اس دن کو مناتی ہے،انہوں نے کہا کہ پہلی مزدور یونین کا قیام1917روس میں عمل میں لایا گیا آج المیہ یہ ہے کہ پوری دنیا کہ محنت کشوں کی کمائی ایک طرف اور پچاس امیر ترین شخصیات کی دولت کا تخمینہ لگایا جائے تو وہ ان سے زیادہ ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اگر پاکستان اور ہندوستان خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں تو پھر مسئلہ کشمیر کا حل نکالیں ہماری جماعت کا موقف ہے کہ بندوق کے زور پر جنگ جیتنا مشکل ہے اسکا واحد حل مذاکرات اور خلوص نیت میں پنہاں ہے جب تک یہ مسئلہ موجود ہے خطے کے اندر کبھی بھی استحکام پیدا نہیں ہو سکتا،آخر میں انہوں نے دنیا بھر کے مزدوروں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا زبر دست خراج عقیدت پیش کی، جے کے این اے پی کے بانی رکن اور سینیٹر رہنما سجاد راجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ شکاگو کے مزدوروں نے پر امن احتجاج کیا اور سفید جھنڈا جو کہ امن کی علامت ہے اسے لہرایا لیکن خون کی ندیاں بہا کر اسے سرخ کر دیا گیا اور ہماری جماعت کا جھنڈا بھی اس کی علامت ہے انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی دنیا بھر میں مظلوموں کی آواز بلند کرنے کیلئے کام کر رہی ہے ہم جس حق خود ارادیت کی بات کرتے ہیں در اصل وہ یہی ہے ہم ریاست جموں کشمیر کے مزدوروں کو سرمایہ داروں،جاگیر داروں کے جنگل سے آزاد کروا کر انہیں آزادانہ زندگی بسر کرنے کا حق دلانا چاہتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ہم تمام آزادی پسند اور دیگر جماعتوں کے ساتھ چلنے کیلئے تیار ہیں لیکن انکو بھی مزدور اور محنت کش طبقے کیلئے حق کی آواز اٹھانا ہو گی،جموں و کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی نائب صدر شفیق انقلابی نے خطاب کے دوران دنیا بھر کے مظلوم طبقات کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ جب تک دنیا کے اندر مزدوروں کو انکا حق نہیں دیا جائیگا تب تک امن قائم ہونا مشکل ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کو مل بیٹھ کر کشمیریوں کو انکا حق خود ارادیت دینا چاہئے اسکے بعد کشمیریوں کی مرضی کہ وہ آزاد ملک کی حیثیت سے رہنا چاہتے ہیں یا کوئی اور فیصلہ کرتے ہیں،ہماری جماعت دنیا بھر کے تمام پسے ہوئے طبقات کے ساتھ اظہا ر یکجہتی کرتی ہے اور مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ان کی قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،ندیم اسلم نے کہا کہ جنگیں سرمایہ داروں کی ضرورت ہوتی ہیں مزدوروں کی نہیں ٹریڈ یونین برطانیہ کے مزدور طبقے کی آواز ہے،ہم کو تمام انقلابی جماعتوں کے ساتھ مل بیٹھ کر کام کرنا پڑے گا،چیئرمین فنانس بورڈ الطاف کے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ مزدوروں کے حقوق کی بات کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ یکم مئی پر ہم سب کا اتفاق ہے کاش مزدوروں میں بھی اتفاق ہو جاتا،اولڈہم کونسل کے کونسلر اور نامزد ڈپٹی میئر عتیق الرحمن نے کہا کہ انہوں نے بھی زمانہ طالب علمی میں اپنے سیاسی سفر کا آغاز نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن سے کیا اور وہ مقبول بٹ شہید کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں انکا مشہور قول کہ جس دھج سے کوئی مقتل کو گیا وہ شان سلامت رہتی ہے یہ جان تو آنی جانی ہے اس جان کی کوئی بات نہیں،ہمارے لئے مشعل راہ ہے،آخر میں انہوں نے یقین دلایا کہ کشمیریوں کی شناخت کے حوالے سے جاری مہم جوئی کی وہ مکمل حمایت کرتے ہیں اور وہ اس کیلئے بھرپور تعاون کرنے کیلئے ہمہء وقت تیار ہیں اس تقریب سے اصغر ملک نے بھی خطاب کیا اس کے علاوہ مرکزی جنرل سیکرٹری راجہ آزاد،کامریڈ شکور،سیکرٹری مالیات پیر سید اعجاز شاہ غازی چکوٹھی کے علاوہ برطانیہ بھر کے عہدیداران کا اعلان کیا گیا اور چیف کو آرڈینٹر سردار امجد اشرف نے ان سے حلف لیا،صدر ساجد مقصود،نائب صدر حاجی نثار،جنرل سیکرٹری ذوہیب حسرت،آرگنائزر مشتاق ماجد،ڈپٹی آر گنائزر خان آفتاب خان،ڈپٹی سیکرٹری جنرل رضوان ماجد اور سیکرٹری مالیات سید حیدر شاہ منتخب ہوئے۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر