مقبول خبریں
جامع مسجد اولڈہم میں جشن عیدمیلادالنبیؐ کے حوالہ سے محفل کا انعقاد ،حامد سعید کاظمی و دیگر کی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
تحریک حق خودارادیت کے عہدے داران کی ٹوریز کی پارلیمانی امیدوار ریمنڈا سلولوے سے ملاقات
بریڈفورڈ ... تحریک حق خودارادیت کے عہدے داران خواتین تنظیموں اور کونسلروں کی معاونت سے یورپی اور مقامی امیدواروں کو کشمیریوں کا ہمنوا بنانے کیلئے برطانیہ بھر میں مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دیگر تنظیموں اور سیاسی وسماجی رہنماؤں سے بھی سفارتی محاذ پر سرگرمیاںتیز کرنے کا مطالبہ۔ تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین لندن اور گردونواح کے شہروں میں تحریکی سرگرمیاں تیز کرنے کیلئے ساؤتھ ریجنز کا دورہ کریں گے تاکہ ہاؤس آف کامنز میں مسئلہ کشمیر پربحث، کشمیر پٹیشن پر دستخطی مہم اور مختلف حلقوں میں یورپی و برطانوی ممبران کے ساتھ تقریبات منعقد کی جائیں۔ برطانوی حکومت کے وزراء اورشیڈو وزراء سے بھی رابطوں کا سلسلہ تیز کردیا گیا۔ 6 مئی سے 20 مئی تک برطانیہ کے مختلف شہروںمیں رابطوں اور تقریبات کیلئے برطانیہ کی چاروں سیاسی پارٹیوں کنزرویٹو لیبر، لبرل اور یوکپ کے یورپی اور مقامی امیدواروں اور مقامی کونسلروں تک کشمیریوں کا پیغام پہنچائے۔ ڈربی میں تحریک کے ایک وفد نے راجہ نجابت حسین کی قیادت میں کنزرویٹو پارٹی کی پارلیمانی امیدوار ریمنڈا سلولوے کے ساتھ ملکر خصوصی پروگرام ترتیب دینے کے علاوہ کشمیر پربحث کیلئے معاونت کی اپیل کی جس پر ایمامیکلا رکن نے دستخط کرکے کشمیریوں کے غیرمشروط حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کرکے اپنی طرف سے کشمیری وفد کو بھرپور معاونت کی یقین دھانی کرائی۔ اس موقع پر سردار عبدالرحمن خان،رعنا شمع نذیر، کونسلر حلیم خالد اور محمد سلیم بھی موجود تھے۔ تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین اور سردارعبدالرحمن نے عہدیداروں سالار ممتاز احمد چشتی، امجد حسین مغل، محمداعظم، حاجی نسیم محمود، چوہدری محمد اکرم، چوہدری تجمل خان، کونسلر اصغر خان، راجہ محمد ایوب، رضوانہ جمیل، سابق کونسلر محبوب احمد، بیرسٹر عبدالشکور، یاسمین ڈار، سعدیہ محمود، مشعل عقیل، سابق لارڈ میئر کونسلر گلنواز خان، سابق لارڈ میئر کونسلر غضنفر خالق اور دیگر رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں پارلیمانی امیدواروں یورپی امیدواروں اور کونسل کے امیدواروں سے ملاقاتیں کرکے انکی پارٹیوں میں کشمیر پالیسی بنوائیں۔ تحریک کے عہدیداروں نے پاکستان کے وزیراعظم میاں نواز شریف کے دورہ برطانیہ کے دوران مسئلہ کشمیر کو مکمل نظرانداز کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے برٹش کشمیریوں پر زور دیاکہ وہ آزاد کشمیر اور پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو بھول کرصرف برطانوی اوریورپی سیاسی پارٹیوں پر توجہ دیں۔