مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقامی ہال میں محفل سیف الملوک اور پوٹھواری شعر خوانی کا ایک رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد
اولڈہم...مقامی ہال میں محفل سیف الملوک اور پوٹھواری شعر خوانی کا ایک رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کے مشہور شعر خواں خطہ ء پوٹھوہار کی پہچان راجہ عابد آف گوجر خان اور چوہدری ریاست آف لوٹن کے درمیان شعروں کے ذریعے نونک جھونک کا زبر دست تبادلہ خیال ہوا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی،پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا،سعادت شہباز حسین مدنی نے حاصل کی اور نعت رسول مقبول بھی پیش کی،میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران راجہ عابد نے کہا کہ وہ عرصہ دراز سے برطانیہ میں آ کر یہ دیکھ کر بے حد خوشی ہوتی ہے کہ دیار غیر میں بسنے والے مادر وطن کی ثقافت کو زندہ رکھنے کیلئے ہمہ تن گوش ہیں جو قابل تعریف ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی سے انکو بے حد پزیرائی ملتی ہے جس سے ان کا حوصلہ بلند ہوتا ہے اسی بے پناہ محبت کی وجہ سے وہ بار بار برطانیہ آتے ہیں،آخر میں انہوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس خوبصورت محفل کو اچھے طریقے سے سجایا ،یاد رہے اس پروگرام کا انعقاد چوہدری صدیق دسیال،چوہدری آفتاب،یاسر اعظم،حاجی قیوم،ندیم ارشاد،حاجی نواز،رزاق زاہد اور دیگر احباب شامل تھے،برطانیہ بھر سے پوٹھواری اشعار سے لگائو رکھنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر