ممبئی ...بھارت میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر کر حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں19افراد ہلاک، اور100سے زائد زخمی ہوگئے، حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر کے ضلع رائے گڑھ کے قریب ایک مسافر ٹرین کا انجن اور چار ڈبے پٹری سے نیچے اتر کر الٹ گئے، حادثے میں اب تک 19افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے جبکہ 123زخمی افراد کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے اور متعدد افراد الٹے ہوئے ڈبوں میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، پولیس کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، حادثے کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہے۔ |