مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر،نام نہاد انتخابات کیخلاف مہم،بچوں سمیت مزید سینکڑوں افراد گرفتار
سرینگر...مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے شمالی اضلاع بارہمولہ ،بانڈی پورہ اور کپواڑہ میں چھاپوں، محاصروں کے دوران بے گناہ شہریوں کی گر فتا ر یو ں کا سلسلہ تیز کردیا ہے اورتاحال حریت کارکنوں سمیت سینکڑوں افراد کو حراست میں لیا گیاہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے اتوار کو سوپور قصبہ اور اس کے مختلف مضافاتی علاقوں میں چھاپے مار کر لوگوں کو گرفتار کیا ۔ ادھر بھارتی پویس نے سرینگر کے علاقے پادشاہی باغ میں 13سالہ سرور جاوید، 16سالہ معین احمد صوفی ، 12سالہ عرفان دلاور وانی اور 16سالہ دانش شیخ کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ شہر کے مہجورنگر اور کرسو را ج باغ سے 6نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے قائدین نے نام نہاد انتخابات کے بائیکاٹ کی مہم کے سلسلے میں شمالی کشمیر کے کئی مقامات کا دورہ کیا اور بائیکاٹ کے پیغام پر مشتمل تحریری مواد لوگوں میں تقسیم کیا۔کشمیر میڈیاسر وس کے مطابق جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے زونل عہدیدار فاروق احمد ڈار اور دیگرنے رفیع آباد کے علاقوں روہامہ، ترگپورہ،فیروز آباد،اچھبل اور ہدی پورہ ،ضلع بارہمولہ کے صدر عبدالرشید مغلو ،مولوی ریاض اور غلام قادر خان نے پٹھ سیر کے علاقوں دارآئی،سنگرامہ اور سنگھپورہ کا دورہ کیا اورلوگوں کو بھارتی ڈھونگ انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی تلقین کی ، ادھر نوا کدل میں شہید ہونے والے بے گناہ کشمیری نوجوان بشیر کے اہلخانہ کو مزار شہداء عید گاہ میں قبر پر فاتحہ خوانی کی اجازت نہیں دی گئی ۔