مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اپنی اولاد کو حضورؐ کے احکامات پر عمل پیرا ہونے کیلئے پابند کرناہمار افرض ہے ،پیر محمدؐ مقصود مدنی
آشٹن انڈر لائن...مدنی برادران یوکے نے آشٹن کے مقام پر ایک روح پرور ایمان افروز عالیشان محفل ذکر،اکاتب عالم اور حضرت خواجہ معین الدین اجمیری شریف رحمۃاللہ علیہ کا اہتمام کیا گیا،نظامت کے فرائض بیرسٹر محمد اقبال نے سر انجام دئیے،تلاوت قرآن پاک کی سعادت ظفر اقبال نقشبندی نے حاصل کی جبکہ حضور کریمؐ کی بارگاہ اقدس میں گلدستہ نعت کا نذرانہ محمد اشفاق حسین وارثی،ماجد علی مدنی،شہباز حسین مدنی اور علی حسن مدنی نے منقبت پیش کی،اس روحانی محفل کے مہمان مہمان خصوصی پیر محمدؐ مقصود مدنی نے اپنے سبق آموز خطاب میں کہا کہ چار رجب کی رات کو اکاتب عالم اور حضرت خواجہ معین الدین اجمیری کی شان اور یاد میں منایا جاتا ہے اس کو روحانی دنیا میں ایک نمایاں حیثیت حاصل ہے جو تمام دنیا کے اکاتب کی شان کو ہدیہ عقیدت پیش کرنے کیلئے رات کو نوافل ادا کئے جاتے ہیں،قرآن پاک کی تلاوت کی جاتی ہے اور رات جاگ کر عبادت میں گزاری جاتی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ہم صوفیائے کرام کا یہ فرض ہے کہ اپنی اولاد کو حضورؐ کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل پیرا ہونے کیلئے پابند کیا جائے کیونکہ معاشرے کو بہتر بنانے میں نوجوان کا کردار بہت اہم ہے اور وہی دین کی صحیح موثر انداز میں پہنچا سکتے ہیں،آخر میں انہوں نے تمام عالم اسلام کی بھلائی کیلئے خصوصی دعا کی اور علاقہ سماہنی کی مشہور و معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمد ارشاد کی بہن کے بلند درجات کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ خداوند کریم انکو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں آمین،اس روحانی محفل کا انعقاد چوہدری محمد قربان،امجد حسین،مطلوب حسین اور دیگر نے کیا،آخر میں لنگر تقسیم کیا گیا۔