مقبول خبریں
مئیر کونسلر جاوید اقبال کی طرف سے نسیم اشرف اور قاری محمد بلال کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر،مظاہرین پر مہلک گیس کے استعمال سے شہریوں کی زندگی کو خطرات
سرینگر ...مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت کے خلاف تیسرے روز بھی واد ی بھر میں مکمل شٹر ڈائون رہا ۔تمام کاروباری مراکز بند اور سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی ۔سرینگر اور دوسرے مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں متعدد مظاہرین زخمی ہوئےجبکہ متعدد علاقوں میں کرفیو نافذ رہا، حریت کانفرنس کے رہنمائوں کی اپیل پر کشمیریوں نے شٹر ڈائون ہڑتال کر کے بھارت سے اپنی بھر پور نفرت کا اظہار کیا ۔مقبوضہ وادی ،پلوامہ اور دیگر شہروں میں عوام نے دکانیں ا ور دیگر کاروباری مراکز بند کر کے احتجاجی مظاہرے کئے اور بھارت سے مطالبہ کیا کہ کشمیر سے فوجی چھائونیاں ختم کی جائیں ، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج اور پولیس مظاہرین پر شدید لاٹھی چارج کے ساتھ آنسو گیس استعمال کررہی ہے جس کی وجہ سے مظا ہر ین کی صحت پر شدید منفی اثرات کے علاوہ آس پاس کے گھر وں میں موجود عمر رسیدہ افراد، خواتین اور مریضوں کی زندگی کو شدید خطر ات لاحق ہیں ۔ سرینگر کے علاقے کا ئوڈارہ کی رہائشی حلیمہ بیگم نے بتایا کہ جمعہ کو مظاہرین پر آنسو گیس کے استعمال سے ان کے سسر جو پہلے سے بیمار ہیں بہت تکلیف ہوئی ۔ لوگ مہلک گیسوں کے استعمال کے باعث کئی طرح کی خطر ناک بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔