مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر ،نوجوان کی ہلاکت کیخلاف مظاہرے،23گرفتار
سرینگر...مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت کیخلاف دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال کی گئی ۔ اس موقع پر مختلف مقامات پر احتجاجی مظا ہر ے بھی کئے گئے ۔ بانڈی پورہ میں نوجوان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد سینکڑوں افراد نے احتجاجی ریلی نکالی ،خاکی چوک ، گلشن چوک اور پاپشین کے علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اس موقع پر مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے سکیورٹی فورسز نے آنسو گیس کے گولے داغے اور ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے ،جبکہ 23افراد کو گرفتار کرلیا گیا ، سرینگر کے متعدد علاقوں میں جمعہ کو بھی کرفیو رہا ، خانیار، صفا کدل، رعناواری، مہاراج گنج، نوہٹہ، کرالہ کھڈ، جڈی بل اور مائسمہ پولیس سٹیشنوں کی جانب آنے والی سڑکوں پر خار دار تاریں بچھا کر شہر یوں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کی گئی تھی ۔