مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سکاٹ لینڈ ریفرنڈم کے بعد کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی اہمیت مزید اجاگر ہوگی:چوہدری لطیف اکبر
سلائو ... برطانیہ کے دورے پر آئے آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ اور سینیئر پارلیمنٹیرین چوہدری لطیف اکبر اور وزیر تعلیم و آئی ٹی مطلوب انقلابی کے اعزاز میں سابق میئر برینٹ کونسلر اسلم چوہدری نے ایک استقبالیہ دیا جس میں ان شخصیات کے علاوہ سابق وفاقی وزیر حاجی حنیف طیب، برینٹ کےکونسل لیڈرمحمد اصغر بٹ، سابق مشیر مذہبی امور آزاد کشمیرمولانا عبدالرحمن چشتی، ، سابق مشیر وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری شعبان، طارق ڈار چیئرمین پاکستان سنٹر لندن، چوہدری عبدالمجیدچیئرمین مسجد کمیٹی ہنسلو، چوہدری نسیم، سیف الحق بابر، چوہدری امتیاز، بشیر رضا، حاجی حمید ممتاز و دیگر نے اظہار خیال کیا۔ وزیر خزانہ و سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری لطیف اکبر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکاٹ لینڈ کی علیحدگی کیلئے ہونے والے ریفرنڈم کے بعد کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی اہمیت مزید اجاگر ہوگی اور کشمیر اقوام عالم پر زور دے سکیں گے کہ اگر برطانیہ آج کے دور میں ایسی اجازت دے سکتا ہے تو کشمیر کے مستقبل کیلئے آزادی رائے پر کسی کو کیوں اعتراض ہے۔ چوہدری لطیف اکبر نے مزید خطاب میں کہا برطانیہ میں مقیم کمیونٹی مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے برطانوی سیاسی جماعتوں کے پلیٹ فارم سے آواز بلند کریں۔ برطانوی آمدہ الیکشن میں کمیونٹی بھرپور طریقے سے حصہ لے۔ بھارت کے الیکشن میں مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کرکے دنیا کے سامنے اپنی پوزیشن واضح کر دی ہے۔ آزادکشمیر حکومت کے مثبت اقدامات کی وجہ سے آزادکشمیر میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوا ہے۔ ہماری حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے آئندہ 10 سے 15 سالوں میں آزادکشمیر کا بجٹ ہم خود کسی مالی امداد کے بغیر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ برادری ازم سمیت کسی تعصب کے قائل نہیں اور اس بات پر فخر ہے مجھ سمیت کسی بھی برادری کے وزیر ممبر اسمبلی کے خلاف کرپشن کے الزامات نہیں مجھ سمیت میرے کسی بھی ساتھی ممبر اسمبلی کے خلاف کرپشن ثابت ہوجائے تو ہر سزا کے لئے تیار ہوں۔ تقریب سے آزادکشمیر کے وزیر تعلیم کالجز محمد مطلوب انقلابی نے خطاب کرتے ہوئے کہا تاریخ گواہ ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے جانوں کے نذرانے دیئے، ذوالفقار علی بھٹو کا قاتل ہی درحقیقت بے نظیر بھٹو کے قاتل ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری، فریال تالپور کی لازوال قیادت نے پاکستان میں جمہوریت کومضبوط اور مستحکم کیا۔ پاکستان میں جمہوریت پیپلزپارٹی کی موجودہ قیادت کی بدولت ہے، بے نظیر بھٹو نے میثاق جمہوریت کے تصور کو عملی جامہ دے کر پاکستان میں آمریت کے دروازے بند کر دیئے، آزادکشمیر میں تین میڈیکل کالجز موجودہ حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ آزادکشمیر میں پانچ سے زائد یونیورسٹیاں قائم کرکے ہماری حکومت نے آزادکشمیر میں تعلیمی انقلاب کی بنیاد رکھ دی محمد مطلوب انقلابی نے کہا کہ چوہدری لطیف اکبر کی جماعت کے لئے قربانیاں کارکنوں کے لئے نظم و ضبط کے فروغ کا باعث بن رہی ہیں۔ سابق مشیر وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری شعبان نے کہا کہ بہت جلد آزادکشمیر کے نئے وزیراعظم چوہدری لطیف اکبر ہوں گے۔ پارٹی کارکن سمیت آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی چوہدری لطیف اکبر کو وزیراعظم آزادکشمیر دیکھنا چاہتی ہے۔ سابق مشیر مذہبی امور مولانا عبدالرحمن چشتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر کو ان کا سیاسی حق نہیں دیا گیا جس پر کارکن آج بھی سراپا احتجاج ہیں۔ سازشی عناصر آج بھی سازشوں میں مصروف ہیں لطیف اکبر اور مطلوب انقلابی ریاست جموں و کشمیر کے غیر متنازع لیڈر ہیں۔ سابق وفاقی وزیر حاجی حنیف طیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں مقیم کمیونٹی ملک پاکستان اور اسلام کے سفیر ہیں ہمارے کسی ذاتی فعل کی وجہ سے پاکستان اور اسلام کا نام بدنام نہ ہو یہ ہماری قومی مذہبی ذمہ داری ہے برطانوی سیاست میں ہماری کمیونٹی کا کردار انتہائی اہم ہے۔ برطانوی الیکشن میں پاکستانیوں اور کشمیریوں کا ووٹ فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔ میزبان سابق میئر برینٹ کونسلر چوہدری اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری لطیف اکبر آزادکشمیر کے سینئر پارلیمنٹیرین ہونے کے ساتھ ساتھ اوورسیز سمیت آزادکشمیر میں انتہائی عزت و احترام رکھتے ہیں۔