مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بین الاقوامی ترقی کی برطانوی وزیر جسٹین گریننگ کا منہاج ویلفئر فاؤنڈیشن یوکے کا دورہ
نیلسن ...بین الاقوامی ترقی کی برطانوی وزیر جسٹین گریننگ نے نیلسن میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن برطانیہ کے آفس کا دورہ کیا جہاں فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر داؤد مشہدی نے ان کا استقبال کیابعد ازاں ایم ڈبلیو ایف کے وفد سے ایک تفصیلی ملاقات کی جس کے دوران پاکستان میں انسانی بنیادوں پر جاری ترقیاتی منصوبوں برطانوی امداد کے کردار اور ان کے استعمال پر بات چیت کی گئی منہاج ویلیفیئر کے وفد میں داؤد مشہدی، محمد صغیر، عدنان اسلم اور تحسین خالد شامل تھے برطانوی وزیر کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے برطانیہ میں فنڈز کے حصول کے طریقے کار سے لے کر پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں انسانی بنیادوں پر جاری منصوبوں کے سلسلہ میں تفصیلی بریفنگ دی گئی وزیر کو بتا یا گیا کہ منہاج القرآن کے زیر انتظام پاکستان کے دور دراز علاقوں میں سینکڑوں سکولزاور کالجز تعلیمی میدان میں سرگرم عمل ہیں منہاج فاؤنڈیشن کی جانب سے وزیر بین الاقوامی ترقی کو لاہور میں مرکزی ادارے میں دورکی دعوت بھی دی گئی جسے انھوں نے قبول کر لیا وفد نے برطانوی امداد کے پاکستان میں درست ا ستعمال کے لیے شفاف اور فول پروف احتسابی عمل کے لیے سفارشات پیش کیں ملاقات میں پاکستانی اداروں کی جانب سے برطانوی ترقیاتی فنڈز کے استعمال اور ان میں کرپشن کے عمل کو کم کرنے پر بھی کھل کر بات کی گئی ممبر پارلیمنٹ جسٹین گریننگ نے وفد کو یقین دلایا کہ برطانوی حکومت کرپشن کے مسئلہ سے بخوبی آگاہ ہے اور اس پر قابو کے لیے ایکشن لیا جا رہا ہے انھوں نے کہا کہ برطانوی پاکستانی معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں جو برطانیہ کی ملٹی کلچرل سوسائٹی کا آئینہ دار ہے اس موقع پر منہاج ویلیفیئر فاؤنڈیشن اور انٹرنیشل ڈویلپننٹ کی وزارت کے درمیان قریبی روابط جاری رکھنے اور مشترکہ طور پر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔