مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ کے عوام اتحادپسند ہیں کسی علیحدگی پسند کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا:سجاد کریم
مانچسٹر ۔۔۔ یورپی پارلیمنٹ کے ٹوری رکن اور یورپی پارلیمنٹ کی سٹینڈرڈ اینڈ ایتھکس کمیٹی کے چئیرمین ڈاکٹر سجاد حیدر کریم نے کہا ہے کہ برطانیہ ایک کثیر القومیتی ملک ہے جس کی بنیاد مسیحی معاشرے پر استوار کی گئی ہے لیکن یہاں ہر کسی کو مذہبی آزادی حاصل ہے اوریہی بات چند روز قبل برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہی تھی جس کا وہ خیر مقدم کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارتھ ویسٹ انگلینڈ کی مسیحی کمیونٹی کی طرف سے اپنے اعزاز میں ترتیب دی گئی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مقررین کی تقریروں میں بیان کئے گئے نکات کے جواب میں کہا کہ مسئلہ کشمیر سے لے کر جی ایس پی پلس تک ، برما کے مسلمانوں سے لے کر شانتی نگر کے مسیحیوں تک انہوں نے جو کچھ بھی کیا ہے وہ نارتھ ویسٹ انگلینڈ کے عوام کی خواہشات اور ان کی طرف سے دئے گئے اعتماد کے باعث ہی کیا ہے جبکہ انہوں نے جو کچھ اپنی کمیونٹی کے لئے حاصل کیا ہے وہ ان کی کمیونٹی کی امانت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ تیسری دفعہ یورپی پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوکر کمیونٹی کے لئے اپنی خدمات کو جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے عوام کو اتحاد کی ضرورت ہے اور کسی علیحدگی پسند کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محبوب الٰہی بٹ نے کہا کہ سجاد کریم نے دس سال قبل جب پہلی دفعہ یورپی پارلیمنٹ کا انتخاب لڑا تھا تو اس وقت ہمارے پاس عوام کو دینے کے لئے وعدوں کے سوا کچھ بھی نہ تھا لیکن گذشتہ دس سال میں سجاد کریم نے یورپی پارلیمنٹ کے رکن کی حیثیت سے جو کچھ کیا ہے وہ ہماری توقعات سے بہت زیادہ ہے ۔ جی ایس پی پلس کو تو پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ لیبر پارٹی کی مخالفت کے باوجود سجاد کریم نے کس قدر مشکلات کے باوجود یہ قلعہ سر کیا ہے جبکہ مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر کی کسی بھی پارلیمنٹ میں پہلی دفعہ باقاعدہ پیش کرنے کا اعزاز بھی سجاد کریم کو حاصل ہوا ۔یہی نہیں بلکہ سجاد کریم نے حکومت پاکستان پر بھی واضح کر دیا ہے کہ دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو اگر برابر کے حقوق نہ دئے گئے تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں ۔جواب میں وزیر اعظم پاکستان نے یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر مثبت لائحہ عمل اختیار کریں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ سجاد کریم کوزیادہ سے زیادہ ووٹ دے کر تیسری دفعہ یورپی پارلیمنٹ کا رکن منتخب کروایا جائے تاکہ وہ یورپی پارلیمنٹ میں جا کر پھر سے ہمارے مسائل کے حل اور ہماری عزت و تکریم میں اضافہ کر سکیں ۔ مسیحی کمیونٹی کے راہنما چوہدری شفیق الزمان نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ سجاد کریم صرف مسلمانوں کا نمائندہ ہے بلکہ سجاد کریم انسانوں کا نمائندہ ہے جس نے ہر معاملے میں انسانیت کے سنہری اصولوں کو مد نظر رکھ کر کام کیا ہے ۔ سجاد کریم نے غیر مسلم لوگوں کے مسائل کے حل میں بھی اسی طرح تگ و دو کی ہے جس طرح مسلمانوں کے لئے اور اس میں کسی قسم کی تخضیص نہیں ہے ۔ ہزارہ قبائل کا شیعہ ہو یا برما کا مسلمان یا پھر شانتی نگر کا مسیحی ہو جہاں بھی ظلم ہوا سجاد کریم کی آواز سب سے پہلے اٹھی اور اس نے للکار کرظلم کی مخالفت کی ہے ۔ ہم نارتھ ویسٹ کی مسیحی برادری ان کو ہر طرح کی حمائت کا یقین دلاتے ہیں اور ان کی کامیابی کے لئے ہر میدان میں دعا گو ہیں ۔ اس موقع ممتاز مسیحی کمیونٹی راہنما سموئیل جیکب نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے سجاد کریم کی خدمات کو سراہا اور انہیں یقین دلایا کہ مسیحی کمیونٹی انہیں تیسری دفعہ یورپی پارلیمنٹ کا رکن منتخب کروانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی ۔ قبل ازیں ایسٹر کے حوالے سے ایک پروگرام بھی منعقد ہوا جس میں ابتدائی دعا جاوید فنہاس نے کروائی ۔ پروگرام کی میزبانی کوثر جارج اور امجد چراغ نے کی ۔ الفریڈ ڈنئیل اور پطرس جاوید نے مزاحیہ خاکے پیش کئے جس سے حاضرین بہت محظوظ ہوئے ۔ گلوکار شمشاد گل اور ارشد ہدایت نے نغمے پیش کئے ۔ پروگرام میں مہندی کا مقابلہ بھی ہوا جس میں ابنا ارشد ، روزینہ میسی ، راما مل ، پروین جیکب ، سانین عزیز ، شیبا اشعر اور دیگر خواتین نے حصہ لیا ۔ پروگرام میں مسٹر اینڈ مسز اعجاز راجہ ، مسٹر اینڈ مسز پرویز ریاض ، مسٹر اینڈ مسز اعجاز بھٹی ، مسٹر اینڈ مسز ارشد ہدایت اور دیگر شخصیات نے نمایاں حصہ لیا ۔ اختتام پر پاسٹر گلبرٹ ڈیوڈ نے سجاد کریم کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا مانگی ۔ (بیورو رپورٹ: فیاض بشیر)