مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں کپتان محمد منیر میموریل والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد،مانچسٹر کی جیت
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
یو بی یل یو کے اور برمنگھم سٹی کونسل کے تعاون سے عید میلہ 25 اگست کو ہوگا
برمنگھم... سٹی کونسل کے زیر اہتمام یو بی ایل کے تعاون سےبرمنگھم عید میلے کی تیاریاں زوروں پر جاری ہیں۔ 25 اگست اتوار کے روز کینن ہل پارک میں منعقد ہونے والے عید میلے میں مسلمانوں کے علاوہ دیگر مذاہب اور ثقافتوں کے لوگ بھی شریک ہوتے ہیں۔ عید میلے کا آغاز دن سوا ایک بجے ہوگا اور میلے کے رنگا رنگ پروگرام شام 6 بجے تک جاری رہیں گے۔ برمنگھم کونسل کے پریس آفس کے مطابق میلے میں برطانیہ میں مقیم ایشیائی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اور گزشتہ سال کی طرح میلے میں کبڈی اور کرکٹ کے مقابلے ہوں گے اور ایشیائی ملبوسات، جیولری، ہنڈی کرافٹس اور ایشیائی کھانوں کے سٹال بھی لگائے جائیں گے۔ برمنگھم کونسل کے ڈپٹی لیڈر کونسلر ایین وارڈ نے کہا ہے کہ عید میلے سے برمنگھم کے لوگ ایک خوبصورت اور ملٹی کلچرل سیریز سے لطف اندوز ہوں گے۔ برمنگھم عید میلہ سٹیریئنگ گروپ کے چیئرمین کونسلر ماجد محمود نے کہا ہے کہ عید میلہ میں مجموعی طور پر 16 آئٹم پیش کئے جائیں گے جو ایشیائی فن ثقافت کے فروغ کے ساتھ ساتھ برمنگھم شہر کے سماجی اور نسلی ماحول میں اعتماد اور ہم آہنگی پیدا ہوگی۔ عید میلے کے مین سپانسر یونائیٹڈ بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر منظور ایم خان نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ یونائیٹڈ بینک نے برمنگھم عید میلے کو سپانسر کیا ہے۔