مقبول خبریں
پاکستان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ،ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ و دیگر کی پریس کانفرنس
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیری پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا منہ توڑ جواب دینگے:واجد برکی
آکسفورڈ ... کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور بیرون ممالک آباد کشمیری پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار صدر آزاد کشمیر کے مشیر واجد علی برکی نے آکسفورڈ کے معروف کاروباری شخصیت چوہدری افتخار حسین کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک آباد کشمیریوں نے ہمیشہ پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے مرکزی کردار ادا کیا ہے اور اگر پاکستان کو کمزور کرنے کی کہیں بھی سازش ہوئی تو وہ اس کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گے۔ اس موقع پر چوہدری امین، حاجی شریف مغل، آکسفورڈ کے شیرف کونسلر نیاز عباسی، کونسلر الطاف خان اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔