مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر کے دواضلاع میں کشمیری بچوں سے ووٹ پول کرانے کا انکشاف
سرینگر... مقبوضہ کشمیر کے دواضلاع میں کشمیری بچوں سے ووٹ پول کرانے کا انکشاف ہوا ہے عینی شاہدین کے مطابق دو اضلاع اسلام آباد اور کولگام کے پولنگ سٹیشنز پر طالبات سمیت بچوں کو ووٹ ڈالتے دیکھا گیا۔ ادھرجنوبی کشمیر کے کئی دیہات کے لوگوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بھارتی فوجیوں نے انہیں نام نہاد انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے مجبور کیا اور شدید ہراساں کیا گیا۔ حریت کا نفرنس کے رہنمائوں کی گرفتاریوں اور نظربندیوں کے باوجود کئی علاقوں میں الیکشن مخالف مہم جاری ہے ۔ ایک وفد نے سرینگر ، بڈگام میں انتخابات مخالف پو سٹرز اور لٹریچر تقسیم کیا۔ قصبہ حاجن پورہ میں سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر مظاہرین اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ان پر آنسو گیس کے گولے داغے اور لاٹھی چارج کیا ، حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ نام نہاد انتخابات کا بائیکاٹ تحریک آزاد ی کے ساتھ کشمیریوں کی گہری وابستگی کا ثبوت ہے ، محمد یاسین ملک اور شبیر احمد شاہ نےکہا کہ لوگوں کی الیکشن عمل سے دوری آزادی کے حق میں ریفرنڈم ہے ، سید علی گیلانی نے کہا کہ 30اپریل اور 7مئی کو وسطی اور شمالی کشمیر کے لوگ بھی الیکشن کا بائیکاٹ کریں گے۔