مقبول خبریں
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام فکر مقبول بٹ شہید ورکز یونیٹی کنونشن کا انعقاد
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بیرسٹر سلطان محمود پاکستان پیپلز پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں ‘ چوہدری محمد ارشد حسین ایم ایل اے
مانچسٹر... پیپلز پارٹی کے رہنما اور ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد ارشد حسین نے کہا ہے کہ بیرسٹر سلطان محمودچوہدری پاکستان و آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں اور انکی سیاسی سوچ اور مسئلہ کشمیرکو اجاگر کرنے کیلئے انتھک محنت نے انہیں آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت سے منفرد کر رکھا ہے ۔ بیرسٹر سلطان محمود پاکستان پیپلز پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں اور اسکا اظہار پارٹی قیادت نے ہر موقع پر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ، آصف علی زرداری اور محترمہ فریال تالپور سمیت دیگر رہنمائوں نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی پارٹی کیلئے خدمات پر اور خاص طور پر گزشتہ انتخابات میں بحیثیت انچارج الیکشن کمیشن انہیں سراہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ پر مانچسٹر ائیر پورٹ پر اپنے استقبال کیلئے آنیوالوں اور میڈیا کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ چوہدری ارشد نے کہا کہ ہم نے آزاد کشمیر میں حکومتی خرابیوں اور مبینہ کرپشن کی توجہ مبذول کرائی اور پارٹی ہائی کمان سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے اور پارٹی کی قیادت نے انہیں یقین دلایا ہے کہ وہ اس حوالہ سے اقدامات اٹھائے گی ۔ چوہدری ارشد حسین ایم ایل اے حلقہ کھڑی نے کہا کہ چوہدری نور حسین مرحوم آزاد کشمیر کے صف اول کے سیاسی لیڈر تھے ۔ انکی وفات نہ صرف انکا خاندان بلکہ پورا آزاد کشمیر متاثر ہوا ہے ۔ ہم انکی سوچ اور نظریات کو آگےل یکر چلیں گے ، اس سے قبل چوہدری ارشد حسین جب مانچسٹر ائیر پورٹ پہنچے تو انکا والہانہ اور گرم جوشی سے اتقبال کیا گیا ۔ پرا ٹرمینل نعروں سے گونج اٹھا ۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی نارتھ کے صدر چوہدری محمد مالک ، چیف آرگنائزر پی وائی او برطانیہ و یورپ چوہدری غالب رضا ایڈووکیٹ ، چوہدری جاوید اقبال جائنٹ سیکرٹری برطانیہ ، چوہدری محمد افضل صدر والسال ، چوہدری زراعت کھاڑک ، کونسلر چوہدری خضر الرحمن ، ڈاکٹر پروفیسر نیو کاسل ، فاروق احمد ایڈووکیٹ ، چوہدری امجد ، طاہر رفیق کے علاوہ بریڈ فورڈ ، ہائی فیکس ، لیڈر ، اولڈہم و مانچسٹر سمیت دیگر شہروں سے آئے ہوئے کارکنان پیپلز پارٹی اور چوہدری ارشد حسین کے دوستوں و عزیز و اقارب نے انکا استقبال کیا ۔