مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ کے اندر تحریک انصاف الگ تنظیم نہیں ہے بلکہ مرکزی تنظیم کا حصہ ہے، پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ
مانچسٹر...پاکستان تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ کے نو منتخب صدر باسط شاہ مشوانی،نائب صدر ڈاکٹر عبدالباسط طاہر،جنرل سیکرٹری،عبدالحفیظ انجم،انفارمیشن سیکرٹری چوہدری شہزاد احمد نے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں میڈیا نمائندگان سے پریس کانفرنس کے دوران برطانیہ میں جماعت کی تنظیم نو،آئندہ کے لائحہ عمل اور مزید فعال بنانے بارے کہا کہ برطانیہ بھر کی طرح نارتھ ویسٹ ریجن میں بھی انٹرا پارٹی الیکشن کامیابی کے ساتھ سر انجام پا گئے ہیں اور گیارہ مئی تک باقی مانندہ خالی عہدوں پر انتخابات کا عمل مکمل ہو جائے گا،انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے اندر تحریک انصاف الگ تنظیم نہیں ہے بلکہ مرکزی تنظیم کا حصہ ہے اور جب پارٹی کے الیکشن کا مرحلہ مکمل ہو جائے گا تو پھر پاکستان کی مرکزی تنظیم کی وضع کردہ تمام پالیسی کے عین مطابق تحریک انصاف برطانیہ کام کرے گی،انہوں نے مزید کہا کہ جب پالیسیاں تشکیل دی جاتی ہیں تو بعض اوقات ان میں کوئی کمی وغیرہ رہ جاتی ہے تو اس خامی کو دور کرنے کیلئے اس پر نظر ثانی کر کے دوبارہ اس کا حصہ بنا دیا جائے گا،انہوںنے کہا کہ برطانیہ کے اندر ہمارے پانچ ہزار مستقل ممبرز ہیں جو جماعت کو ماہانہ چندہ دیتے ہیں اور اس سے ماہانہ پندرہ ہزار پونڈز کی آمدن ہوتی ہے اور تمام مالی معاملات کو صاف شفاف طریقے سے چلا یا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے لمبے عرصے کیلئے منصوبہ بندی کی ہے تاکہ جماعت کو خود کفیل بنایا جائے یہ کسی فرد واحد پر انحصار نہ کرے اور کوئی بھی سرمائے کی آڑ میں اپنی اجارہ داری قائم کرنیکی کوشش نہ کر سکے،انہوں نے کہا کہ جماعت کے اندر گروہ بندی اور اختلاف رائے دراصل جمہوریت کا حصہ ہے اس سے بہتری لائی جا سکتی ہے،انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے اندر پانچ افراد پر مشتمل فنانس بورڈ تشکیل دیا ہوا ہے جو آزادانہ طریقے سے تمام معاملی معاملات پر کڑی نظر رکھتے ہیں اور صاف شفاف طریقے سے جانچ پڑتال کی جاتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ممالک بسنے والے پاکستانیوں کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ریڑھ کی ہڈی تصور کرتے ہیں کیونکہ معاشی طور پر وہ پاکستان کی معیشت میں بہتری لانے کیلئے زرمبادلہ بھیجتے ہیں،انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں تحریک انصاف دوہری شہریت کے مسئلہ پر اپنی پالیسی بالکل واضع کئے ہوئے ہے کہ انکو ووٹ کے حق کے ساتھ الیکشن لڑنے کی بھی اجازت ہونی چاہئے چونکہ ہمارے پاس صرف خیبر پختونخوا میں حکومت ہے اس لئے ہم بے بس ہیں اگر آئندہ مرکز میں اکثریت سے حکومت میں آگئے تو اس پر ترجیحی بنیادوں پر کام ہو گا،انہوں نے مزید کہا کہ پہلی دفعہ کشمیر ونگ سیل بنایا گیا ہے اور اس کا واحد مقصد مسئلہ کشمیر اور تحریک آزادی کشمیر بارے موثر آواز بین الاقوامی سطح پر پہنچنا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے چند ماہ میں برطانیہ خصوصاً نارتھ ویسٹ ریجن کے اندر جماعتی پیغام کو پہنچانے میں مزید تیزی لائی جائے گی،انہوں نے صوبہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف نے فریڈم آف انفارمیشن پٹواری کلچر کے خاتمے،پولیس کو آزاد و خود مختار بنانے بارے عملی اقدامات اٹھائے ہیں اور پہلی دفعہ تعلیم و صحت بارے بجٹ میں اضافی رقم مختص کی ہے،انہوں نے کہا کہ گزشتہ عام انتخابات میں منظم دھاندلی کے ثبوت آہستہ آہستہ منظر عام پر آنا شروع ہو گئے ہیں اس کی ایک اور زندہ مثال ایک سو اسی پٹواریوں کا بحیثیت ریٹرنگ آفیسر خدمات سر انجام دینا بھی ہے اور ابھی تک منتخب کردہ چار قومی اسمبلی کے حلقوں میں انگوٹھوں کی نشاندہی نہ کروانا بھی بد دیانتی پر مبنی ہے اور اس بارے جب بھی مرکزی قیادت نے پر امن احتجاج کا فیصلہ کیا تو ہم مظاہروں کا سلسلہ شروع کر دیں گے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں صاف و شفاف حکومت کی بدولت بل گیٹس نے پچاس ملین ڈالرز کا عطیہ بغیر کسی شرط کے تعلیم پر خرچ کرنے کیلئے دیا ہے اس کے علاوہ صوبائی حکومت حاملہ عورتوں کو پندرہ سو ماہانہ بھی دیتی ہے آخر میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر جاری دہشت گردی قابل مذمت ہے اور اب مذاکرات کا عمل جاری ہے ہمارے قائد تو روز اول سے یہی کہتے آئے ہیں کہ دہشت گردی سے نجات کا واحد راستہ مذاکرات ہیں امید ہے مذاکرات کامیاب ہونگے اور پاکستان امن کا گہوارہ بنے گا،حامد میر پر حملہ پوری صحافت کی آزادی پر حملہ ہے جو قابل مذمت ہے اس کی آزادانہ تحقیقات فی الفور ہونی چاہئے لیکن بغیر ثبوت کے مسلح افواج اور آئی ایس آئی کو مود الزام ٹھہرانا قابل قبول نہیں کیونکہ ملک کی سلامتی اور دفاع میں انکی قربانیاں لازوال ہیں ایسے غیر سنجیدہ بیانات کا سلسلہ بند ہونا چاہئے اس پریس کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف نارتھ ویسٹ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران ذیشان محبوب،عامر چشتی،حاجی عبدالرفیق،سید نوید شاہ،فراز ملک،محمد اسحاق،منور نیازی،ملک عبدالرحمان،وسیم خان،حاجی غلام رسول،نوید بھٹی،محمد وسیم،عثمان عارف،محمد یاسر،احسان جاوید،نوید احمد خان،ڈاکٹر فاریہ خان،مسز ثمرہ شاہ،عمرارہ افضل،ماریہ احمد اور انتہائی متحرک رکن مسز عظمیٰ ملک نے بھی شرکت کی،آخرمیں یوم تاسیس کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔(بیورو رپورٹ:فیاض بشیر)